ETV Bharat / sports

نشانت دیو نے اولمپک باکسنگ کوالیفائر میں لیوس رچرڈسن کو شکست دی - اولمپک باکسنگ کوالیفائر

First World Olympic Qualifier نشانت دیو نے مردوں کے 71 کلوگرام زمرے میں اولمپک باکسنگ کوالیفائر میں آج برطانوی باکسر لیوس رچرڈسن کو 3-1 سے شکست دے کر اپنی مہم کی شاندار شروعات کی

نشانت دیو نے اولمپک باکسنگ کوالیفائر میں لیوس رچرڈسن کو شکست دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 8:46 PM IST

باستو آرسیزیو:عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے نشانت دیو نے مردوں کے 71 کلوگرام زمرے میں اولمپک باکسنگ کوالیفائر میں آج برطانوی باکسر لیوس رچرڈسن کو 3-1 سے شکست دے کر اپنی مہم کی شاندار شروعات کی۔

نشانت نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے رچرڈسن کے خلاف شروع سے ہی جارحانہ موقف اختیار کیا اور پہلا راؤنڈ 4-1 سے جیت لیا۔اس کے بعد ہندوستانی باکسر نے اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرا راؤنڈ بھی 5-0 سے جیت لیا۔ نشانت نے تیسرے راؤنڈ میں اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے دفاعی انداز اپنایا اور بالآخر تقسیم کے فیصلے سے جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈبلیو پی ایل میں شبنم اسماعیل کی رفتار نے دنیا کو شعیب اختر کی یاد دلا دی

چھ بار ایشین چیمپئن شپ کا تمغہ جیتنے والے شیو تھاپا کو 63.5 کلوگرام کے زمرے میں موجودہ عالمی چیمپئن ازبکستان کے روسلان عبدلائیف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رسلان نے شروع سے ہی جارحانہ رویہ اپنایا اور ہندوستانی باکسر کو دفاعی انداز اپنانے پر مجبور کردیا۔ ریفری نے پہلے راؤنڈ میں ہی فائٹ روک دی اور ازبک باکسر کو فاتح قرار دیا۔دریں اثنا، قومی چیمپئن لکشیا چاہر (80 کلوگرام) بھی ایسٹ ایشین چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ایران کے گشلگی میسم سے ہار کر مقابلے سے باہر ہو گئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.