ETV Bharat / sports

لندن اولمپکس 2012 کےبعد پہلی بار ہندوستانی شٹلرز خالی ہاتھ لوٹے - Paris Olympics 2024

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 6, 2024, 8:10 PM IST

پیرس اولمپکس 2024 بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے لیے مایوس کن رہا، اس سے قبل گزشتہ تین اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی میڈلز لے کر آئے تھے لیکن اس بار شٹلرز کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

لندن اولمپکس 2012 کےبعد پہلی بار ہندوستانی شٹلرز خالی ہاتھ لوٹے
لندن اولمپکس 2012 کےبعد پہلی بار ہندوستانی شٹلرز خالی ہاتھ لوٹے ((IANS PHOTOS))

پیرس: ہندوستانی کھلاڑی پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہندوستان نے اب تک کل 3 تمغے جیتے ہیں جن میں سے 2 تمغے ہندوستانی خاتون شوٹر منو بھاکر نے جیتے ہیں۔ ہندوستانی شائقین پیرس اولمپکس میں بیڈمنٹن کھلاڑیوں سے تمغوں کی توقع کر رہے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہندوستانی شٹلرز اس بار اولمپکس سے خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں۔ تین اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی شٹلرز بغیر تمغے کے اولمپکس سے واپس لوٹ رہے ہیں۔

کن اولمپکس میں ہندوستانی شٹلرز نے کتنے تمغے جیتے؟

لندن اولمپکس 2012 میں ہندوستان نے ایک تمغہ جیتا تھا جہاں ہندوستان کی لیجنڈری خاتون شٹلر سائنا نہوال نے ہندوستان کے لیے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

اس کے بعد ہندوستان نے ریو اولمپکس 2016 میں ایک تمغہ جیتا تھا، جہاں پی وی سندھو نے ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

ہندوستان نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھی تمغہ جیتا تھا، سندھو نے ایک بار پھر ٹوکیو میں ملک کے لیے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

ہندوستانی شٹلرز پیرس اولمپکس 2024 میں ایک بھی تمغہ نہیں جیت سکے۔ہندوستام کے 22 سالہ شٹلر لکشیا سین کے پاس ہندوستان کے لیے کانسے کا تمغہ حاصل کرنے کا موقع تھا لیکن وہ ایسا نہ کر سکے۔ہندوستان کو پیرس اولمپکس سے بیڈمنٹن میں تمغہ حاصل کیے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑا۔

ہندوستان کی پہلی امید ہندوستان کی خاتون اسٹار اور دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو سے تھی لیکن وہ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہوگئیں۔

اس کے بعد مینز ڈبلز میں ہندوستانی جوڑی ستوک سائراج اور چراغ شیٹی سے بھی میڈل کی توقع تھی لیکن یہ دونوں کوارٹر فائنل سے بھی باہر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ناکامیوں کا ذمہ دار صرف کھلاڑیوں پر ہی کیوں پھوڑا جاتا ہے: بھارتی شٹلر اشونی پونپا -

لکشیا سین سیمی فائنل میں ہار گئے جس کے بعد وہ کانسی کے تمغے کے مقابلے میں بھی ہار گئے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان بیڈمنٹن میں تمغہ جیتنے سے محروم رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.