ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا پہلا دستہ نیویارک روانہ - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ بھارت یکم جون کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا اور 5 جون کو نیویارک میں آئرلینڈ کے خلاف اپنی ٹورنامنٹ مہم کا آغاز کرے گا۔

T20 World Cup 2024
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا پہلا دستہ نیویارک روانہ (Twitter Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 7:21 AM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ 2024 دو جون سے شروع ہو رہا ہے، جس کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔ بھارت اس ٹورنامنٹ کے لیے امریکہ روانہ ہو گیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم انڈیا کا پہلا دستہ انڈیا سے امریکہ روانہ ہو گیا ہے جس کی قیادت کپتان روہت شرما کر رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی امریکہ روانگی کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں بھارتی کرکٹرز بس کے ذریعے ایئرپورٹ جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران کوچ راہل دراوڑ اور ان کا پورا عملہ بھی ٹیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ ٹیم انڈیا کے تمام کھلاڑی ایڈیڈاس کی جانب سے ٹیم کے لیے بنائی گئی نئی ٹریولنگ کٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ جس کا رنگ سفید اور سیاہ ہے۔ ویڈیو میں ٹیم کے کپتان روہت شرما، آل راؤنڈر رویندرا جڑیجا، خلیل احمد، جسپریت بمراہ، شبمن گل، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، شیوم دوبے، سوریہ کمار یادو، کلدیپ یادو، رشبھ پنت اور اکسر پٹیل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تمام کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

ویراٹ اور ہاردک ٹیم کے ساتھ نہیں نظر آئے

اس ویڈیو میں ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نظر نہیں آئے۔ ایسے میں یہ ممکن ہے کہ ویراٹ کوہلی ٹیم انڈیا کے دوسرے دستے کے ساتھ روانہ ہوں گے جو آئی پی ایل 2024 کے اختتام کے بعد روانہ ہوگی۔ ہاردک پانڈیا ان دنوں لندن میں موجود ہیں، وہ فی الحال وہیں چھٹیاں گزار رہے تھے۔ جہاں وہ نیویارک میں براہ راست ٹیم انڈیا میں شامل ہوں گے۔

بھارت کا دوسرا دستہ 27 تاریخ کو روانہ ہوگا

بھارتی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ 27 مئی کو آئی پی ایل 2024 کے فائنل کے بعد روانہ ہوگا۔ اس میں یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن، یوزویندر چہل، آویش خان اور رنکو سنگھ شامل ہوں گے۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ ویراٹ بھی اس دوسرے دستے کے ساتھ امریکہ جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.