ETV Bharat / sports

ہندوستان نے میچ نہیں جیتا بلکہ پاکستان اسے ہار گیا: سابق کپتان و کوچ مشتاق محمد - T20 WORLD CUP 2024

ای ٹی وی بھارت کے سنجیب گوہا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں پاکستان کے سابق کپتان اور کوچ مشتاق محمد کا خیال ہے کہ ہندوستان میچ نہیں جیتا بلکہ پاکستان یہ کیچ ہار گیا۔انہوں نے پاکستانی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کی جم کر تنقید کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 7:02 PM IST

ہندوستان نے میچ نہیں جیتا بلکہ پاکستان اسے ہار گیا:سابق کپتان و کوچ مشتاق محمد
ہندوستان نے میچ نہیں جیتا بلکہ پاکستان اسے ہار گیا:سابق کپتان و کوچ مشتاق محمد ((IANS))

کولکاتا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مشتاق محمد نے امریکہ کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے خسوصی بات چیت کی۔انہوں نے ہندوستان کے خلاف پاکستان کی ناقص کارکردگی پر جم کر تنقید کی۔

غور طلب ہے کہ پاکستان نے گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کی بدولت ہندوستان کو محض 119 رنوں پر آل آوٹ کردیا لیکن ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 113 رن بنا سکی ہے۔پاکستان کی اس شکست پر سابق کھلاڑیوں نے ٹیم انتظامیہ اور کپتان بابر اعظم کی جم کر تنقید کی۔

80سالہ مشتاق محمد نے یہ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہاکہ سچائی یہ ہے کہ ہندوستان نےیہ میچ نہیں جیتا بلکہ پاکستان مایوس کن کارکردگی کامطاہرہ کرتے ہوئے اسے ہار گیا۔اس سے بری بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہ کہ حالیہ ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی موضوع بحث ہے۔آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پانچ وکٹوں سے شکست،ورلڈ کپ میں شریک میزبان امریکہ کے ہاتھوں شکست نے کپتان بابر اعظم کی قیادت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔کپتان اور ان کی ٹیم کو شکست کے لئے ذمہ دار دیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی شکست پر وضاحت کرتے ہوئے مشتاق محمد نے کہاکہ دونوں ٹیموں نے مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔لیکن پاکستان کی نقص بلے بازی کی وجہ سے ہندوستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔ہندوستان کے گیندبازوں نے پاکستانی بلےبازوں کی کمزوری کا بھر پور فائدہ اٹھایا۔اس کے باوجود 1999 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے کوچ نے دونوں ٹیموں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بلے بازوؓ محمد رضوان،فخرزماں،شاداب خان نے خراب شاٹ کھیل کر اپنا وکٹ گنوایا۔ان سے اتنی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں کی جاسکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے دی شکست، گیندبازوں کی شاندار کارکردگی - T20 World Cup 2024

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 16 میچ کھیلے جاچکے ہیں۔اس میں ہندستان نے پاکستان کو 15میچوں میں شکست دے چکی ہے۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو پاکستان پر 1۔7 کی برتری حاصل ہے۔ د

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.