ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی ذہنی طور پر ایک مضبوط کرکٹرہے: شین واٹسن - T20 World Cup - T20 WORLD CUP

Shane Watson on Virat kohli: آسٹریلیا کے سابق اسٹار کرکٹر شین واٹسن نے وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی طور پر ایک مضبوط کھلاڑی ہیں۔ وہ ہر حالت میں اپنے آپ کو منوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میں سب سے اچھی بات یہ کہ وہ ہر میچ میں اپنی طرف سے سو فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

وراٹ کوہلی ذہنی طور پر ایک مضبوط کرکٹرہے:شین واٹسن
وراٹ کوہلی ذہنی طور پر ایک مضبوط کرکٹرہے:شین واٹسن ((IANS PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 8:31 PM IST

نیویارک: آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج بلے باز شین واٹسن نے کہا کہ کسی کھلاڑی کے لیے اپنی زندگی میں ذہنی طور پر مضبوط رہنا بہت ضروری ہے۔سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کے اسٹار بلے باز وراٹ اور ایم ایس دھونی ان کی نظر میں سب سے مضبوط کھلاڑی ہیں۔ آئی پی ایل 2024 وراٹ کوہلی کے لیے شاندار رہا، جن لوگوں نے ان پر تنقید کی، انہوں نے اس کا بھر پور جواب دیا۔

آئی اے این ایس کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں واٹسن نے کہا کہ میں جن لوگوں کے ساتھ کھیلا ہوں، میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن میں یہی جانتا ہوں۔ میں نے اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان میں سے ایک وراٹ کوہلی ہے۔ وہ ذہنی طور پر مضبوط کھلاڑی ہیں۔

واٹسن نے کہاکہ وراٹ کوہلی پوری طرح سمجھتے ہیں کہ اپنی بہترین کارکردگی کو کیسے سامنے لائی جائے۔ وہ جس شدت سے تقریباً ہر میچ میں کھیلتے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔واقعی صرف چند دوسرے لوگ ہیں جن کے ساتھ میں نے کھیلا ہے یا ان کے خلاف کھیلا ہے جو ہر میچ کے ہر لمحے میں اس طرح کی شدت رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کس کھلاڑی کے نام ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ اتنے عرصے سے اتنا اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایم ایس دھونی اس معاملے میں وراٹ کے مخالف ہیں۔دونوں کامیاب کرکٹر ہیں لیکن ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.