ETV Bharat / sports

اسٹورٹ لا امریکہ کی مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

Stuart Law New Head Coach Of USA Men's Team آسٹریلیا کے سابق بلے باز اسٹورٹ لا کو امریکی مردوں کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ ٹی20 میں اسٹورٹ لا امریکی ٹیم کی تربیت میں اہم رول انجام دیں گے۔

اسٹورٹ لا امریکہ کی مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 18, 2024, 6:03 PM IST

واشنگٹن:ورلڈ کپ ٹی 20 شروع ہونے میں چند مہینہ باقی رہ گئے ہیں۔اس کے پش نظر تمام ورلڈ کپ میں کھیلنے والی تمام ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔اسی درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل لا کی رہنمائی میں بنگلہ دیش کے ساتھ امریکہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ امریکہ جون میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شریک میزبان ہے۔

تقرری کے بارے میں لاء نے کہا، "امریکہ اس وقت ایسوسی ایٹ نیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے اور میں ان میں شامل ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ پہلا چیلنج بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لیے ٹیم تیار کرنا ہے اور اس کے بعد ہم ورلڈ کپ کی طرف دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی - IPL 2024

لا کو کوچنگ کا کافی تجربہ ہے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے چیف کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ افغانستان اور سری لنکا کو عبوری کوچنگ بھی دے چکے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی بار 2012 میں ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ وہ آسٹریلیا کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں اور ان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.