ETV Bharat / sports

انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 سیریز جیت لی - ENG Vs PAK

England Defeat Pakistan انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں پر مشتمل سیریز 0۔2 سے اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے پاکستان کے 157 رنوں کے ہدف کو تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 سیریز جیت لی
انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 سیریز جیت لی (ani photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 12:16 PM IST

لندن:پویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں دو دن باقی ہے ۔اس میگا ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے لیکن پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں درگت بننے کے بعد اس کی کار کردگی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے 157 رنوں کے جواب میں میزبان انگلینڈ نے 15.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقٓصان پر 158 رن بنا کرمیچ جیت لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کولکاتا نائٹ رائڈرس کے اسٹار بلے باز فل سالٹ24 گیندوں پر چھ چکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اس کے علاوہ کپتان جوس بٹلر39 رن،ویل جیکس 20 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔جانی بیرسٹو 16 گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکوں کی مدد سے 28 رن اور ہری بوروک 17 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سےحارث روف کو تین وکٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:2007 سے 2022 تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ریکارڈز پر ایک نظر

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں157 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔عثمان خان 38 رن،کپتان بابر اعظم36 اور محمد رضوان 23 رن بنائے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد،مارک ووڈ اور لائم لیونگ سٹون کو دودو وکٹ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.