ETV Bharat / sports

دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، شیعیب بشیر ٹیسٹ ڈیبو کے لیے تیار

IND vs ENG 2nd Test وشاکھا پٹنم میں دو فروری سے کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنز شعیب بشیر اس ٹیسٹ میچ میں ڈیبو کریں گے۔

Etv Bharat
انگلینڈ کے پاکستانی نژاد اسپنز شعیب بشیر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 3:30 PM IST

Updated : Feb 1, 2024, 9:39 PM IST

حیدرآباد: انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ تیز گیندباز جیمز اینڈرسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس تجربہ کار تیز گیند باز کو حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر رکھا گیا تھا۔ جمعہ یعنی 2 فروری سے وشاکھاپٹنم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیمز اینڈرسن لو مارک ووڈ کی جگہ پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ نے پاکستانی نژاد اسپنز شعیب بشیر کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ شیعب بشیر ویزا مسائل کی وجہ سے بھارت وقت پر نہیں پہنچ سکے تھے جس کی وجہ سے انھیں پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔ اب جب کی وہ بھارت پہنچ چکے ہیں تو انگلینڈ ٹیم نے انہیں پلیئنگ الیون میں منتخب کرکے اپنے اسپن ڈپارٹمنٹ کو مضبوط کیا ہے۔شعیب آف اسپنر ہیں۔ انگلینڈ کو گزشتہ میچ میں ایک آف اسپنر کی کمی محسوس ہوئی تھی جو اس میچ میں پوری ہو جائے گی۔ شعیب بشیر کو زخمی اسپنر جیک لیچ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد جیمز اینڈرسن اور شعیب بشیر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے اور باہر ہونے والے دو کھلاڑی مارک ووڈ اور جیک لیچ ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 28 رنز سے شکست دے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون: 1. جیک کرولی 2. بین ڈکٹ 3. اولی پوپ 4. جو روٹ 5. جونی بیرسٹو 6. بین اسٹوکس (کپتان) 7. بین فاکس 8. ریحان احمد 9. ٹام ہارٹلی 10۔شعیب بشیر 11. جیمز اینڈرسن۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 1, 2024, 9:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.