ETV Bharat / sports

انگلینڈ نے ملتان ٹسٹ میں پاکستان کو شکست دی، پڑوسی ملک نے شرمناک ریکارڈز اپنے نام کر لیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے میزبان ٹیم کو بری طرح شکست دے دی۔

انگلینڈ نے ملتان ٹسٹ میں پاکستان کو شکست دی
انگلینڈ نے ملتان ٹسٹ میں پاکستان کو شکست دی (Image Source: AP)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Oct 11, 2024, 3:41 PM IST

نئی دہلی: انگلینڈ کی ٹیم نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اب انگلینڈ کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ حیران کن بات یہ تھی کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 500 پلس اسکور کیا تھا۔پاکستان کے نام ایک انتہائی برا ریکارڈ بھی شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان ایک ایسی ٹیم بن گئی ہے جو پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے کے بعد بھی ایک اننگز سے مقابلہ ہار گئی ہے۔

پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 500 پلس اسکور کیے، اس کے باوجود اسے میچ کے پانچویں دن ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم نے انگلش بولرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے اپنی اننگز 823/7 پر ڈکلیئر کر دی۔ جو ٹیسٹ کی تاریخ میں ایک اننگز کا چوتھا سب سے بڑا سکور تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے۔

یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ پاکستان مسلسل چھٹا ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔ یہ ٹیم کی گزشتہ گیارہ ٹیسٹ میچوں میں ساتویں ہوم شکست بھی ہے، بقیہ چار میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق (102)، کپتان شان مسعود (151) اور سلمان آغا (104 ناٹ آؤٹ) نے شاندار بلے بازی کی۔

میچ میں انگلینڈ نے جوابی حملہ کیا اور ہیری بروک نے پہلی اننگز میں 317 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ جبکہ جو روٹ نے ڈبل سنچری اسکور کی اور 262 رنز بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.