ETV Bharat / sports

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ایک دور کا خاتمہ، جیمز اینڈرسن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان - Anderson Retirement

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 12, 2024, 4:45 PM IST

انگلینڈ کے لیجنڈری تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے تصدیق کی ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جولائی میں ہونے والے پہلے ریڈ بال میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ 2003 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اینڈرسن انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز ہیں۔

James Anderson
انگلینڈ کے لیجنڈری تیز گیند باز جیمز اینڈرسن (اے این آئی)

حیدرآباد:انگلینڈ کے تجربہ کار تیزگیند باز جیمز اینڈرسن نے ہفتہ کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ کی تصدیق کی۔

وہ انگلینڈ کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جولائی میں موسم گرما کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلیں گے۔ انگلینڈ موسم گرما میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا، جو 10 جولائی سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

41 سالہ اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2003 میں زمبابوے کے خلاف کیا تھا اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ڈیبیو کے بعد ایک طویل سفر طے کیا ہے اور اب وہ 21 سال کے طویل ٹیسٹ کیریئر کے بعد کرکٹ میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔

اپنے ریٹائرمنت کی جانکاری انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے دی۔ جس میں انہوں نے اپنے ساتھیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔

جیمز اینڈرسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ لارڈز میں موسم گرما کا پہلا ٹیسٹ میرا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے اور کرکٹ کھیلتے ہوئے 20 سال ہو گئے ہیں۔ مجھے بچپن سے کرکٹ پسند ہے۔ یہ سفر ناقابل یقین رہا ہے، میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ باہر جانا بہت یاد کروں گا۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ ٹیم سے الگ ہونے اور دوسروں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے کا یہی صحیح وقت ہے۔ ملک کے لیے کھیلنے سے بڑا کوئی احساس نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا، "میں یہ کام ڈینیلا، لولا، روبی اور اپنے والدین کی محبت اور تعاون کے بغیر نہیں کر پاتا۔ ان کا بہت شکریہ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کھلاڑیوں اور کوچز کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھ پر سخت محنت کی اور مجھے دنیا کا بہترین کھلاڑی بننے میں مدد کی۔ میں آنے والے نئے چیلنجوں کے لیے پرجوش ہوں اور آنے والے دنوں کو مزید پرجوش بنانے کے لیے تیار ہوں, ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے سالوں میں میرا ساتھ دیا۔

اینڈرسن کا شاندار کیریئر

جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 187 ٹیسٹ میچوں کی 384 اننگز میں 700 وکٹیں حاصل کیے۔ اس عرصے کے دوران اینڈرسن نے 32 مرتبہ پانچ وکٹیں بھی لیے۔ اینڈرسن نے اس سال بھارت کے دورے کے دوران 700 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیے تھے۔ وہ ایسا کارنامہ کرنے والے دنیا کے تیسرے گیندباز ہیں۔

اس کے علاوہ اینڈرسن نے 194 ون ڈے میچوں کی 191 اننگز میں 269 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اس فارمیٹ میں دو بار پانچ وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ اینڈرسن نے 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 18 وکٹیں بھی حاصل کیے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں

  • متھیا مرلی دھرن (سری لنکا): 800 وکٹیں
  • شین وارن ( آسٹریلیا): 708 وکٹیں
  • جیمز اینڈرسن (انگلینڈ): 700 وکٹیں
  • انیل کمبلے ( انڈیا): 619 وکٹیں
  • اسٹورٹ براڈ ( انگلینڈ): 604 وکٹیں

ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں

  • جیمز اینڈرسن: 269 وکٹیں
  • ڈیرن گاف: 234 وکٹیں
  • عادل رشید: 199 وکٹیں
  • اسٹورٹ براڈ: 178 وکٹیں
  • کرس ووکس: 173 وکٹیں

یہ بھی پڑھیں:

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

اینڈرسن سب سے معمر ترین ٹیسٹ باؤلر بن گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.