ETV Bharat / sports

ڈورنڈ کپ 2024 :محمڈن اسپورٹنگ نے انڈین نیوی کو شکست دی - Durand Cup 2024 - DURAND CUP 2024

سجیت سنگھ کے فیصلہ کن گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے انڈین نیوی کو ایک صفر سےشکست دے دی۔اس جیت کے باوجود محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم ڈورنڈ کپ کے اگلے راونڈ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

ڈورنڈ کپ 2024 :محمڈن اسپورٹنگ نے انڈین نیوی کو شکست دی
ڈورنڈ کپ 2024 :محمڈن اسپورٹنگ نے انڈین نیوی کو شکست دی ((Md Sporting File Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 10:08 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور انڈین نیوی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے پر گرفت مضبوط بنانے کی بھر پورکوشش کی ۔دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے مگر کسی بھی کو بھی گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔

محمڈن اسپورٹنگ اور انڈین نیوی کی جانب سے گول کرنے کی کوشش جاری رہی ۔کھیل کے 24 ویں منٹ پر سجیت سنگھ نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے ڈورنڈ کپ کے آخری میچ میں جیت درج کی۔

انڈین نیوی کے کھلاڑیوں کی بھر پور کوشش کے باوجود ایک صفر کا خسارہ ختم نہیں ہو سکا۔محمڈن اسپورٹنگ کی ایک صفر کی برتری برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:بیڈمنٹن کھلاڑیوں پر کروڑوں روپئے خرچ ہونے کے باوجود ایک بھی میڈل نہیں جیت سکے

دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔محمڈن اسپورٹنگ نے حریف ٹیم پر گرفت بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔مگر حریف ٹیم کے خلاف مزید گول کرنے میں ناکام رہی۔

ڈورنڈ کپ 2024 میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کو تین میچوں میں ایک میچ میں جیت ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ اور اور ایک میچ ڈرا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.