ETV Bharat / sports

روہت کوہلی اور بمراہ نے آخری ڈومیسٹک میچ کب کھیلا تھا؟ - Duleep Trophy - DULEEP TROPHY

بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ دلیپ ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں کوہلی، روہت اور بمراہ جیسے بڑے ناموں کے علاوہ تقریاب تمام چھوٹے بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب یہ سوال اٹھنا شروع ہوگیا ہے کہ روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ نے اپنا آخری ڈومیسٹک کرکٹ کب کھیلا تھا؟

When Was The Last Time Rohit, Virat And Bumrah Played A Domestic Game?
روہت کوہلی اور بمراہ نے آخری ڈومیسٹک میچ کب کھیلا تھا؟ (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 16, 2024, 6:53 PM IST

نئی دہلی: دلیپ ٹرافی 2024-25 کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں بھارتی کپتان روہت شرما، جسپریت بمراہ اور ویراٹ کوہلی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ دلیپ ٹرافی کا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا اور پہلا راؤنڈ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ جبکہ بنگلہ دیش کا دورہ بھارت 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔

اس گھریلو ٹورنامنٹ میں تقریبا تمام کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، اس ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کرنے کی صورت میں کھلاڑیوں کا بنگلادیش سیریز میں سلیکشن ہوگا۔ لیکن دلیپ ٹرافی میں روہت، کوہلی اور بمراہ کا نام نہ ہونے کی وجہ سے ااب یہ سوال اٹھنا شروع ہوگیا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے آخری بار اپنا آخری ڈومسٹیک میچ کب کھیلا تھا۔

روہت شرما

بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنا آخری ڈومیسٹک کرکٹ میچ تقریباً آٹھ سال قبل ستمبر 2016 میں کھیلا تھا۔ ان کا آخری ہوم میچ دلیپ ٹرافی ہی تھا، تاہم میچ میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور وہ دونوں اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور میچ میں صرف 32 رنز بنا سکے تھے۔

ویراٹ کوہلی

کوہلی کو ڈومیسٹک میچ کھیلے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔کوہلی نے کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں کسی بھارتی کی طرف سے سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔ 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کوہلی کا آخری ڈومیسٹک میچ دہلی کی طرف سے کھیلتے ہوئے رنجی ٹرافی میچ تھا۔ جہاں وہ وہ لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 14 اور 43 رنز بنانے کے بعد میچ میں صرف 57 رنز ہی بنا سکے۔

جسپریت بمراہ

بمراہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کے بہترین کرکٹرز میں ایک ہیں۔ حالات کے مطابق اپنے گیم پلان کو تبدیل کرنے کی ان کی صلاحیت نے انہیں دنیا کا بہترین باؤلر بننے میں مدد فراہم کی۔ بمراہ نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2018 میں کیا تھا اور وہ اپنے ڈیبیو کے بعد سے مسلسل بھارتی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ ان کا آخری ڈومیسٹک میچ 2016/17 کے رنجی ٹرافی سیزن کے دوران ہوا تھا، جب انھوں نے جنوری 2017 میں جھارکھنڈ کے خلاف گجرات کے لیے کھیلا۔ اس میچ میں بمراہ نے 6 وکٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں

دلیپ ٹرافی میں کوہلی روہت اور بمراہ کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کی انٹری، کس ٹیم میں کون کھلاڑی؟

کیوں یہ اسٹار کھلاڑی آزادی کے ہی دن کرکٹ سے آزاد ہونا چاہتے تھے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.