ETV Bharat / sports

ڈیوڈ ولی آئی پی ایل کے آغاز میں نہیں کھیلیں گے - IPL 2024

David Willey To Miss Start Of IPL انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ڈیوڈ ولی، جو لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) ٹیم کا حصہ ہیں، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے آغاز میں ذاتی وجوہات کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے۔

ڈیوڈ ولی آئی پی ایل کے آغاز میں نہیں کھیلیں گے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 20, 2024, 8:20 PM IST

نئی دہلی: ایل ایس جی کے نئے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے بدھ کے روز کہا کہ ڈیوڈ ولی سیزن کے آغاز میں نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ وہ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اور ملتان سلطانز کے لیے گزشتہ دو مسلسل مہینوں میں کھیل چکے ہیں۔

ڈیوڈ ولی کو ایل ایس جی نے دسمبر میں ہونے والی نیلامی میں 2 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر ورک مینجمنٹ کی وجہ سے مارک ووڈ کو کھیلنے سے منع کر دیا تھا۔ ووڈ کی جگہ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف کو ٹیم میں شامل کیا گیا، ڈیوڈ ولی کی جگہ ابھی تک کسی کو منتخب نہیں کیا گیا۔

لینگر نے کہاکہ مارک ووڈ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں اور ڈیوڈ ولی بھی نہیں آ رہے ہیں جس سے تجربہ کار کھلاڑیوں کی تعداد کم ہو جائے گی۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ ہمارے پاس بہت زیادہ ہنر ہے۔ ہمارے کچھ کھلاڑی زخمی ہوئے تھے لیکن اب وہ سب فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا نائٹ رائڈرس نے مجھے ایک کامیاب لیڈر بنایا: گوتم گمبھیر

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس شمر جوزف اور میانک ہیں جو اچھی رفتار سے بولنگ کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ ہم ووڈ کے تجربے سے نہیں بلکہ رفتار سے بدلیں گے۔اتوار کو جے پور میں ہونے والے اپنے پہلے میچ میں ایل ایس جی کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.