ETV Bharat / sports

اٹلی کے ایک شہر میں کرکٹ پر پابندی، آئی سی سی کی خاموشی پر کرکٹ شائقین حیران - ban on cricket

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 8, 2024, 3:39 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک ایسا ادارہ ہے جو کرکٹ کے تعلق سے پوری دنیا میں نظر رکھتا ہے اور اس کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہتا ہے۔ لیکن اٹلی کے ایک شہر میں کرکٹ پر پابندی لگائے جانے کے بعد اس عالمی ادارے کی خاموشی کرکڑ شائقین کو حیران کر رہی ہے۔

ICC
آئی سی سی (IANS & Getty Image)

حیدرآباد: پوری دنیا میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کافی زیادہ سرگرم رہتا ہے۔ اسی وجہ سے آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کچھ میچز کا انعقاد بھی امریکہ میں کیا تھا۔ جس کا مقصد واضح تھا کہ کرکٹ کو ان ممالک میں بھی فروغ دیا جائے جہاں وہ زیادہ نہیں کھیلے جاتے ہیں۔

لیکن اس کے برعکس اٹلی کے ایک شہر مونفالکون میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ شہر کی خاتون میئر نے اپنے شہر میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے خاتون میئر نے کہا کہ وہ اپنے ثقافتی وجود کو بچانے کے لیے ایسا کیا ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس نہ اس کھیل کے لیے بہت زیادہ پیسے ہیں کہ وہ ان کے لیے گروانڈ بنائیں اور اس کھیل کی گیند سے لوگ زخمی بھی ہوسکتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا کرکٹ کھیلنے سے کسی ملک کی ثقافت کو کیسے نقصان پہنچ سکتا ہے یا اس کے وجود کو کیسے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسے فیصلے لیے جانے کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی بھی خاموش ہے اور اس تنظیم نے ابھی تک اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حالاںکہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ، جو ایک دسمبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے، انھوں نے بھی اس فیصلے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

جبکہ انھوں نے آئی سی سی کا نیا چیئرمین بننے کے بعد دنیا میں کرکٹ کو فروغ دینے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، 'میں کرکٹ کو دنیا بھر میں لے جانے کے لیے آئی سی سی ٹیم اور اپنے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ، اس وقت کرکٹ کے متعدد فارمیٹس کی بقا کے لیے ہر کھیل کے ساتھ توازن رکھنا، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کو فروغ دینا اور ہمارے بڑے ایونٹس کو نئی عالمی منڈیوں میں متعارف کرانا بہت ضروری ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا جے شاہ اطالوی شہر میں کرکٹ کی پابندی پر کوئی ردعمل دیتے ہیں یا نہیں۔ کیونکہ آئی سی سی کے چیئرمین بننے کے بعد ان کی کرکٹ کو فروغ دینے کا عزم صاف نظر آرہا ہے۔ ایسے میں کرکٹ شائقین امید کر رہے ہیں کہ جے شاہ اس پر کوئی ردعمل ضرور دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اس شہر میں کرکٹ کھیلنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.