ETV Bharat / sports

بھارت پاکستان میچ کی میزبانی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا تیار ہے - India vs Pakistan series - INDIA VS PAKISTAN SERIES

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اگر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے پر راضی ہوتے ہیں تو وہ میزبانی کے لیے تیار ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان 2012 سے کوئی بھی دو طرفہ مقابلہ نہیں ہوا ہے۔

Etv Bharat
کرکٹ آسٹریلیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 27, 2024, 3:18 PM IST

Updated : Mar 27, 2024, 3:49 PM IST

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلی نے بدھ کے روز بھارت پاک میچ کے حوالے سے اپنی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت میچ کا انعقاد اس گراؤنڈ کے سب سے یادگار لمحات میں سے ایک تھا۔ اب بہت سے لوگ اس مقابلے کھ پھر سے گواہ بننا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا موقع آیا تو ہم اس موقع کو بخوشی قبول کریں گے۔ اگر ہم اس میں کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں تو ہم وہ کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہیں۔ ہم اس موسم گرما میں پاکستان اور ہندستان کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔

منگل کو سی اے کے شیڈولنگ ہیڈ پیٹر روچ نے کہا تھا کہ اگر بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈ چاہیں تو وہ سہ رخی سیریز بھی منعقد کر سکتے ہیں، جس میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ تیسری ٹیم میزبان آسٹریلیا ہوگی۔

پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نومبر میں آسٹریلیا آئے گی۔ آسٹریلیا کو اس سیریز کے ختم ہونے کے صرف چار دن بعد 22 نومبر سے بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کی تیاری کے لیے بھارتی ٹیم پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکی ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 2012-13 سے کوئی دو طرفہ مقابلہ نہیں ہوا ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس اور ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھارت پاک میچ کا اہتمام کیا تھا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ریکارڈ 90 ہزار 293 ناظرین پہنچے تھے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے سیریز ملتوی کرنے پر اے سی بی نے مایوسی کا اظہار کیا

Last Updated : Mar 27, 2024, 3:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.