ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے فریزر میک گرک اور بارٹلیٹ کو ون ڈے ٹیم میں کیا شامل - بارٹلیٹ کو ون ڈے ٹیم میں کیا شامل

Cricket Australia Announces ODI Squad آسٹریلیا نے نوجوان بلے باز جیک فریزر میک گرک اور نئے تیز گیند باز زیویئر بارٹلیٹ کو اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے۔وہیں گلین میکسویل کو آرام دیا گیا ہے اور جے رچرڈسن انجری کے باعث باہر ہیں۔

آسٹریلیا نے فریزر میک گرک اور بارٹلیٹ کو ون ڈے ٹیم میں کیا شامل

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 7:42 PM IST

میلبورن:فریزر میک گرک نے وکٹوریہ سے جنوبی آسٹریلیا جانے کے بعد گھریلو سیزن کے آغاز پر مارش کپ میں 29 گیندوں پر عالمی ریکارڈ سنچری اسکور کی۔ انہوں نے میلبورن رینیگیڈز کے لیے بی بی ایل میں 32.12 کی اوسط اور 158.64 کے اسٹرائیک ریٹ سے257 رن سے پہلے اپنی سابقہ ​​ٹیم کے خلاف پہلی فرسٹ کلاس سنچری بھی اسکور کی۔ کچھ دن پہلے، انہوں نے آئی ایل ٹی-20 میں دبئی کیپٹلز کے لیے ڈیبیو کے دوران 25 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بارٹلیٹ اس سیزن کے بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازی ہیں۔ انہیں حال ہی میں انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے رچرڈسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ بارٹلیٹ نے اپنی تیز رفتار آؤٹ سوئنگ سے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ہیٹ کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے پاور پلے میں اہم وکٹ اور ڈیتھ اوورز میں اہم رول ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلیا کے سبھی فارمیٹس کے تیز گیند باز- پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو تین ون ڈے میچوں کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ اسٹیون اسمتھ ٹیم کی کپتانی کریں گے اور مچل مارش کو بھی آرام دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم درج ذیل ہے:

اسٹیون اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، جیک فریزر-میک گرک، لانس مورس، میٹ شارٹ، ایڈم زمپا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.