ETV Bharat / sports

چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو سات وکٹوں سے شکست دی - ipl 2024

Chennai Super Kings beat Kolkata Knight رویندر جڈیجہ اور تشار دیش پانڈے کی شاندار گیند بازی کے بعد کپتان روتوراج گائیکواڑ کی 67 رنز کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو پیر کے روز انڈین پریمیئر لیگ کے 22 ویں میچ میں 14 گیندوں باقی رہتے ہوئے سات وکٹ سے شکست دے دی۔

چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو سات وکٹوں سے شکست دی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 9, 2024, 10:26 AM IST

چنئی:چنئی نے تحمل سے بلے بازی کے ذریعے 138 رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کی، لیکن چوتھے اوور میں ویبھو نے 15 رنز بنا کر راچن رویندرا کو چکرورتی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کے چنئی کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد کپتان روتوراج گائیکواڑ اور ڈیرل مچل نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور دوسری وکٹ کے لیے 70 رنز جوڑے اور ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔

اس دوران ڈیرل مچل 13ویں اوور میں 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ نارائن کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ گائیکواڑ نے 58 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے آخری اوور میں 18 گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکے لگا کر 28 رنز بنائے۔ چنئی نے 17.4 اوور میں تین وکٹ پر 141 رن بناکر سات وکٹ سے میچ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات سے بدلہ لینے کے ساتھ ہی لکھنؤ نے جیت کی ہیٹ ٹرک بنائی - IPL 2024

گایکواڑ نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پانچ میچوں میں چنئی کی یہ تیسری جیت ہے۔ ویبھو اروڑہ نے دو اور سنیل نارائن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل کولکاتہ نے کپتان شریاس ایئر کی 34 رنز، سنیل نارائن کی 27 رنز اور انگکرش راگھونشی کی 24 رنز کی اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگس کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.