ETV Bharat / sports

بنگلورو یا چنئی کون بنائے گا پلے آف میں جگہ - IPL Playoff Scenario - IPL PLAYOFF SCENARIO

تین ٹیمیں پہلے ہی آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں جگہ بنا چکی ہیں۔ اب ایک جگہ کے لیے آر سی بی اور سی ایس کے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ کون سی ٹیم پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے۔

بنگلورو یا چنئی کون بنائے گا آئی پی ایل پلے میں جگہ
بنگلورو یا چنئی کون بنائے گا آئی پی ایل پلے میں جگہ (IANS Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 4:47 PM IST

کولکاتا: آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں جگہ کے لیے 18 مئی کو رائل چیلنجرز بنگلورو اور چنئی سپر کنگز کی ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ ہونے والی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ کے 17 ویں سیزن میں کولکاتا نائٹ رائڈرز، راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف میں اپنی جگہ بنا کر چکی ہیں۔

اب پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے صرف ایک جگہ باقی ہے۔ اس کے لیے رائل چیلنجرز بنگلورو اور چنئی سپر کنگز کے درمیان سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔ تو ان دونوں میں سے کون سی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے والی ہے، آج ہم آپ کو اس کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

چنئی سپر کنگز آسانی سے پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے؟

چنئی سپرکنگز آر سی بی کو ہرا کر آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں آسانی سے جگہ بنا سکتی ہے۔ فی الحال چنئی سپر کنگز کے 13 میچوں میں 7 جیت اور 6 ہار کے ساتھ 14 پوائنٹس ہیں۔ اب وہ آر سی بی کو شکست دے کر آسانی سے پلے آف میں جگہ بنا لیں گے۔ اس کے ساتھ اگر چنئی یہ میچ ہار بھی جاتا ہے تب بھی وہ پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے لیکن اس کے لیے اسے اپنا رن ریٹ آر سی بی سے بہتر رکھنا ہوگا۔

آر سی بی کی ٹہم جیتنے کے بعد پلے آف میں کیسے جگہ بنا سکتی ہے؟

پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے آر سی بی کو سی ایس کے کو بڑے فرق سے ہرانا ہوگا۔ اس وقت بنگلورو کے 13 میچوں میں 6 جیت اور 7 ہار کے ساتھ 12 پوائنٹس ہیں۔ بنگلورو چنئی کو شکست دے کر 14 پوائنٹس حاصل کرے گا لیکن اس کا رن ریٹ فی الحال 0.387 ہے جو کہ چنئی کے 0.528 کے رن ریٹ سے کم ہے۔ ایسی صورت حال میں جیت کے علاوہ آر سی بی کو کئی مساواتیں پوری کرنی ہوں گی جن کے مطابق وہ سی ایس کے کو پیچھے چھوڑ کر پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے۔

رائل چیلنجرز بنگلورو:

20 اوور میں 200 رنز بنائے اور سی ایس کے کو 182 رنز تک محدود کرنا ہوگا۔

18 اوور میں 190 رنز بنائے اور سی ایس کے کو 172 رنز تک محدود کرنا ہوگا۔

15 اوور میں 170 رنز بنائے اور سی ایس کے کو 152 رنوں تک محدود کرنا ہوگا

یہ بھی پڑھیں:لکھنو کے خلاف ممبئی کا وانکھڑے میں آخری ہوم میچ - IPL 2024

چنئی سپرکنگز:

20 اوور میں 201 رن بنائے اور آر سی بی کو 18.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا

18 اوور میں 191 رن بنائے اور آر سی بی کو 16.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا

15 اوور میں 171 رن بنائے اور آر سی بی کو 13.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا

10 اوور میں 131 رن بنائے اور آر سی بی کو 8.1 اوور میں ہدف حاصل کرنا ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.