ETV Bharat / sports

کینیڈا کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی جیت - icc t20 World Cup 2024

Canada defeat Ireland آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میں کینیڈا نے آئر لینڈ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 12 رنوں سے شکست دے دی۔ کینیڈ کی ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کبھی نہیں جیت سکی تھی۔

کینیڈا کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی جیت
کینیڈا کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلی جیت ((IANS PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 1:17 PM IST

نیویارک: رواں آئی سی سی منز ٹی 20 ورلڈ کپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں غیر متوقع نتیجہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی پہلی فتح درج کرائی۔ کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنائے جس کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم صرف 125 رنز بنا سکی اور کینیڈا نے میچ 12 رنوں سے جیت لیا۔

کینیڈا کی جانب سے نکولس کیرتن نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے جو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئے۔ تاہم وہ نصف سنچری بنانے سے محروم رہے۔ 35 گیندوں کا سہارا لیتے ہوئے انہوں نے 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ اس کارکردگی کی وجہ سے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاوہ شریاس مووا نے 36 گیندوں میں 37 رنز بنائے۔ ان دو بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 20 رنوں سے زیادہ اسکور نہ کر سکا۔ آئرلینڈ کی باؤلنگ یونٹ نے مشترکہ طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریگ ینگ اور بیری میکارتھی نے 2۔2 وکٹ حاصل کئے۔

وہیں آئرلینڈ کی بات کریں تو مارک ایڈر نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ جارج ڈوکریل نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 30 رنز بنائے۔ تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے ہیں۔ اینڈریو بالبارین نے 19 گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ پال اسٹرنگ نے 17 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر لارے ٹرک نے 15 گیندوں میں 10 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی حیرت انگیز شروعات، نیوزی لینڈ کو شکست

کینیڈا اور آئرلینڈ اب تک دو دو میچ کھیل چکے ہیں۔ دوسرے میچ میں کینیڈا کی یہ پہلی جیت تھی۔ اس کے علاوہ آئرلینڈ اپنے دونوں میچ ہار چکا ہے۔ پہلے میچ میں اسے ہندوستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.