ETV Bharat / sports

محمڈن اسپورٹنگ نے آرمی ریڈ کو شکست دی - calcutta football league - CALCUTTA FOOTBALL LEAGUE

اشرافل کے دو گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے آرمی ریڈ کو 1۔3 سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2024 میں دوسری جیت درج کی۔

محمڈن اسپورٹنگ نے آرمی ریڈ کو شکست دی
محمڈن اسپورٹنگ نے آرمی ریڈ کو شکست دی ((File Photo))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 8:02 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع محمڈن اسپورٹنگ گراونڈ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور آرمی ریڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

مسلسل دو میچوں میں پوائنٹ ضائع کرنے والی سیفید جرسی والی محمڈن اسپورٹنگ آج کے میچ میں جیت درج کرنے کے مقصد سے اپنے ہوم گراونڈ میں کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم آرمی ریڈ کے خلاف میدان میں اتری۔

میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم آرمی ریڈ پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی۔محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے حریف پر پے درپے حملے کئے گئے۔

کھیل کے 32 ویں منٹ پر نوجوان فٹبالر اشرافل نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا.پہلے ہاف کے اختتام سے قبل اشرافل نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم محمڈن کو 0۔2 سے آگے کردیا۔

دوسرے ہاف میں آرمی ریڈ کی ٹیم نے میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی مگر میزبان ٹیم کی مضبوط دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔دوسری نصف میں ایڈیسن سنگھ نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0۔3 کی سبقت دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:کلکتہ فٹبال لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کو شکست کا سامنا -

کھیل کے 67ویں منٹ پر پردیپ کمار نے گول کرکے آرمی ریڈ کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ۔ایک گول ہضم کرنے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے دفاعی کھلاڑی محتاط ہوگئے ۔کھیل کے اختتام تک آرمی ریڈ مزید گول کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی۔محمڈن اسپورٹنگ 1۔3 گول کی برتری برقرار رکھتے ہوئے کلکتہ فٹبال لیگ 2024 میں دوسری جیت درج کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.