ETV Bharat / sports

یُدھ تو ہر دن ہوتا ہے پر مہا یُدھ سب سے کڑی پرکشا لیتا ہے: ٹیم انڈیا کو بگ بی کا پرجوش پیغام - T20 WC 2024 - T20 WC 2024

بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن نے اپنی آنے والی فلم کالکی 2898 AD کے "اشوتھاما" کے کردار میں اسٹار اسپورٹس چینل نے ایک پرومو ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں بگ بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو پرجوش پیغام دیا ہے۔

Big B As Ashwatthama Cheers For Team India
ٹیم انڈیا کو بگ بی کا پرجوش پیغام (اسٹار اسپورٹ انسٹاگرام)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 5:00 PM IST

حیدرآباد: امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2 جون سے شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ دو تین ٹیموں کو چھوڑ کر تقریباً تمام ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

اس بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے پیش نظر ٹی وی چینل اسٹار اسپورٹ نے بھارتی ٹیم کے لیے ایک 40 سیکنڈ کا ویڈیو جاری کیا ہے۔ جس میں بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن، اپنی آنے والی فلم کالکی 2898 AD کے مرکزی کردار 'اشوتھاما' میں نظر آرہے ہیں اور وہ اپنی بارعب آواز میں ٹورنامنٹ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے پرجوش پیغام دے رہے ہیں۔

40 سیکنڈ کی ویڈیو امیتابھ کے اعلان کے ساتھ شروع ہوتی ہے " یُدھ تو ہر دن ہوتا ہے پر مہا یُدھ سب سے کڑی پرکشا لیتا ہے، یہاں پل پل پارہ چڑھتا ہے، رگ رگ میں خون کھولتا ہے، ہار جس کے گلے میں لگے وہ بہادر بھی سر اٹھا کر چلتا ہے"۔ اس ڈائیلاگ کو کالکی 2898 AD کے تھیم میوزک کے پس منظر میں ترتیب دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں میدان میں نیلے رنگ میں ایکشن میں کچھ کھلاڑیوں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں، جن میں ویراٹ کوہلی، روہت شرما، ہاردک پانڈیا، سوریہ کمار یادو، اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندو افسانوں سے متاثر کالکی 2898 AD فلم میں پربھاس اور دیپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم 27 جون کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ سے ہوگا اور 9 جون کو بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم 12 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گی اور 15 جون کو فلوریڈا میں کینیڈا کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاک بھارت میچ کا دھماکہ خیز پرومو جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.