کراچی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد شامی کو سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے شامی سے کہا کہ وہ اپنے سینئر کا احترام کریں۔ باسط نے شامی کو یہ مشورہ پاکستان کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز انضمام الحق کو بڑبڑانے والا کہنے کے بارے میں بتاتے ہوئے دیا۔ دراصل پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم انڈیا اور ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ارشدیپ سنگھ گیند کو اتنا ریورس سوئنگ کیسے کر رہے ہیں؟
Basit Ali Said on Shami’ “If you think Inzi bhai said something wrong, say it nicely. Don't call him a cartoon and all that. You should respect your seniors. If you don't, cricket will make you cry 300 days out of 365 and only make you happy for 65 days”
— Vipin Tiwari (@Vipintiwari952) July 22, 2024
Make you happy for 65?… pic.twitter.com/48NsDStJVg
ایک انٹرویو میں محمد شامی نے انضمام الحق کے بارے میں کہا تھا کہ 'اب انہوں نے (پاکستانیوں) کے پاس بال ٹمپرنگ کے معاملے میں کچھ بھی بولنے کا حق نہیں ہے۔وہ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ارشدیپ کو ریورس سوئنگ کیسے ہوئی۔کارٹون کی طرح بات نا کریں۔یہ صرف عوام کو بے وقوف بنانے کی بات ہے۔ اگر آپ کے بالرز سوئنگ اور ریورس سوئنگ کرتے ہیں تو یہ مہارت ہے، اگر ہم کرتے ہیں تو ہم نے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بال ٹیمپرنگ کو لے کر محمد شامی کی انضمام الحق پر تنقید
باسط نے شامی پر حیرت کا اظہار کیا
شامی کے اس بیان پر باسط علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ انضمام بھائی نے کچھ غلط کہا ہے تو اچھی بات کہیں۔ انہیں کارٹون وغیرہ مت کہو۔ آپ کو اپنے سنئیرز کا احترام کرنا چاہیے۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو کرکٹ آپ کو 365 میں سے 300 دن رلا دے گی ۔ آپ صرف 65 دن ہی خوش رہ سکتے ہیں۔کیا آپ 65 دن خوش رہیں گے؟