ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی کے بعد بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں ایسا کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بلے باز بن گئے - Babar Azam Record

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 31, 2024, 12:30 PM IST

Updated : May 31, 2024, 3:16 PM IST

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے دو طرفہ سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف 36 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے بلے بازوں کی فہرست میں وہ ویراٹ کوہلی کے بعد دوسرے بلے باز بن گئے ہیں

Babar Azam and Virat Kohli
ویراٹ کوہلی اور بابراعظم (ANI PHOTO)

حیدرآباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور کپتان بابر اعظم نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور بھارت کے سپر اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویراٹ کوہلی کی بھی برابری کر لی ہے۔ پاکستانی کپتان نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں حاصل کیا۔ اس میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست ہوئی لیکن بابر نے کئی بڑی کامیابیاں اپنے نام کر لیں۔

اب بابر اعظم 4000 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ویراٹ کوہلی کے بعد دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس میچ سے قبل دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 3987 رنز بنائے تھے اور وہ 4000 رنز مکمل کرنے سے صرف 13 رنز دور تھے۔ 29 سالہ کھلاڑی نے چوتھے اوور میں کرس جارڈن کی گیند پر باؤنڈری لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابر ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں کوہلی سے پیچھے ہیں اور لگاتار رنز بنا کر اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کے لیے دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

اس کے علاوہ بابر اعظم بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میں 2500 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ اس وقت ان کے نام 81 میچوں میں 2520 رنز ہیں۔ بابر نے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے 141 کے اسٹرائیک ریٹ سے 660 رنز بنائے ہیں۔ ویراٹ نے انگلینڈ کے خلاف 20 میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 639 رنز بنائے ہیں۔

دو طرفہ سیریز کے چوتھے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان صرف 157 رنز بنا سکا۔ انگلینڈ نے یہ ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سیزن 2-0 سے جیت لیا ہے۔ اب شائقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ویراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان ٹکراؤ دیکھنے جا رہے ہیں۔ یہ دونوں ٹیمیں 9 جون کو نیویارک میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کپتان بابراعظم کس بھارتی کھلاڑی کے مداح ہیں

Last Updated : May 31, 2024, 3:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.