پیرس: بھارتی نشانے بازوں نے پیرس پیرا لمپکس 2024 کے دوسرے دن ہی شاندار طریقے سے دو تمغے حاصل کیے۔ خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں اوانی لیکھرا نے گولڈ اور مونا اگروال نے کانسے کا میڈل اپنے نام کیا ہے۔ اونی لیکھارا نے 249.7 کے اسکور کے ساتھ پیرا لمپکس ریکارڈ بنایا جبکہ مونا اگروال نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن پر پہنچنے کے لیے کل 228.7 کا اسکور کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اوانی بھارت کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے بھارت کے لیے پیرالمپکس میں دو تمغے جیتے ہیں۔ اوانی نے ٹوکیو میں ایک گولڈ اور ایک کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ اسکے علاوہ وہ پیرالمپکس میں دو گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بھی بن گئیں ہیں۔
Goosebump Moments!
— Doordarshan Sports (@ddsportschannel) August 30, 2024
India's🇮🇳 National Anthem Playing at Avani Lekhara's Victory Ceremony at Paris 2024 Paralympic Games!#Paris2024 #Cheer4Bharat #Paralympics2024@mansukhmandviya @MIB_India @PIB_India @IndiaSports @Media_SAI @AkashvaniAIR @ParalympicIndia @PCI_IN_Official… pic.twitter.com/TQopka00zZ
اوانی لکھیرا 2012 میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی
راجستھان سے تعلق رکھنے والی اوانی کے زندگی کی کہانی بھی کافی دل کو چھو لینے والی ہے۔ اوانی 2012 میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی تھی جس کے بعد ان کی کمر کے نچلے حصے نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اوانی کے والد نے اپنی بچی کی صحت یابی میں اہم کردار ادا کیا اور جس کے بعد اوانی نے 2015 میں مسابقتی شوٹنگ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔
مونا اگروال کا تعلق راجستھان سے ہے
جبکہ دو بار ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی اور پیرس پیرا لمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی مونا اگروال کا بھی تعلق راجستھان کے سیکر سے ہے۔ مونا کی زندگی نے اس وقت مشکلات سے دوچار ہوئی جب وہ پیدائش کے صرف نو ماہ بعد ہی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی گئیں۔
جس وائرس نے مونا کے کمر سے نچلے اعضاء کو متاثر کیا لیکن اس وائرس نے مونا کو شوٹنگ کیریئر میں شاندار کارکردگی دکھانے سے بھی نہیں روک سکا۔ واضح رہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے خواتین شوٹنگ کے SH1 زمرہ حصہ لیا تھا۔ جس زمرے میں ایسے کھلاڑی ہی شامل ہوسکتے ہیں جن کے بازو، کمر سے نیچے کے اعضاء اور پیروں میں حرکت متاثر ہوں یا ان کے کوئی اعضاء نہ ہوں۔
Medal Alert🚨
— SAI Media (@Media_SAI) August 30, 2024
3⃣rd🎖️medal for #TeamIndia as Preeti Pal glows in her debut #Paralympics.
Despite stiff competition, Preeti turned up with her personal best performance.
The 23-year-old finished the 100m run within 14.21 seconds and sealed India's second Bronze so far at the… pic.twitter.com/dTzMnNMgGs
پریتی پال نے کانسے کا تمغہ جیتا
خواتین کے 100 میٹر ٹی35 ریس ایونٹ میں پریتی پال نے کانسے کا تمغہ جیت کر پیریس پیرالمپکس میں تیسرا تمغہ بھارت کی جھولی میں ڈال دی ہے خواتین کے 100 میٹر (T35) ریس کو 14.21 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
اس میگا ایونٹ سے پہلے پریتی پال نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ (2024) میں کانسے کے دو تمغے، انڈین اوپن پیرا ایتھلیٹکس انٹرنیشنل چیمپئن شپ (2024) اور نیشنل پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ (2024) میں دو طلائی تمغے جیت چکی ہیں۔