ETV Bharat / sports

آسٹریلین اوپن میں بڑا الٹ پھیر، سیمی فائنل میں جوکووچ کو شکست - Australian Open 2024

آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں اٹلی کے جینک سینر نے سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ کو چار سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سینر کا مقابلہ فائنل میں الیگزینڈر زیویریف اور ڈینیئل میدویدیف کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

Novak Djokovic
آسٹریلین اوپن میں بڑا الٹ پھیر، سیمی فائنل میں جوکووچ کو شکست
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 3:38 PM IST

میلبورن: اٹلی کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی جینک سینر نے جمعہ کو آسٹریلین اوپن 2024 میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی چوتھی سیڈ جینک سینر پہلی بار کسی گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچے ہیں۔ آج کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں انہوں نے عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جوکووچ کو 6-1، 6-2، 6-7 اور 6-3 سے شکست دی۔

Australian Open
آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست دینے والا اٹلی کے جینک سینر

اس شکست کے ساتھ ہی سربین کھلاڑی جوکووچ کا ریکارڈ 11ویں بار آسٹریلین اوپن اور 25ویں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ جوکووچ کو پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جوکووچ آج کے میچ میں لے میں نظر نہیں آئے جس کی وجہ سے سینر نے پہلے دونوں سیٹ یکطرفہ انداز میں جیتے۔ تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے واپسی کی کوشش کی اور ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔ لیکن سینر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھا سیٹ 6-3 سے جیت کر میچ جیت لیا۔

قابل ذکر ہے کہ سینر، اسٹین واورینکا، ڈینس اسٹومین اور ہائیون چنگ کے بعد 2011 سے میلبورن میں جوکووچ کو شکست دینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سینر کا مقابلہ فائنل میں الیگزینڈر زیویریف اور ڈینیئل میدویدیف کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.