ETV Bharat / sports

بوپنا-ایبڈن کی جوڑی آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں - آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں

Rohan Bopanna In Mens Double Quarterfinals روہن بوپنا اور آسٹریلیائی جوڑی دار میتھیو ایبڈن پیر کو ویسلے کولہوف اور نکولا میکٹک کی جوڑی کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن مینس ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

بوپنا-ایبڈن کی جوڑی آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 5:00 PM IST

میلبورن: ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور آسٹریلیائی جوڑی دار میتھیو ایبڈن پیر کو ویسلے کولہوف اور نکولا میکٹک کی جوڑی کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن مینس ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

آج یہاں بوپنا اور ایبڈن کی سیکنڈ سیڈ جوڑی نے 14 ویں سیڈ ڈچ-کروشین جوڑی ویزلی کولہوف اور نکولا میکٹک کو 7-6 (10-8)، 7-6 (7-4) سے شکست دے کر آخری آٹھ مرحلے میں داخل کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی بوپنا نے مردوں کے ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے اور کوارٹر فائنل میں جیت کے ساتھ ہی وہ ٹاپ رینکنگ میں پہنچ جائیں گے۔

کوارٹر فائنل میں اب بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی کا مقابلہ میکسیمو گونزالیز اور اینڈریس مولٹینی کی چھٹے سیڈ ارجنٹائنی جوڑی سے ہوگا۔روہن بوپنا اور ان کی جوڑی دار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو سخت چیلنج پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:الکاراز آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں

روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی جمعرات کو جیمز ڈک ورتھ اور مارک پولمینس کے خلاف جیت درج کر کے آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز میچ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔

میچ میں دوسری سیڈ بوپنا-ایبڈن کی جوڑی نے جیمز ڈک ورتھ اور مارک پولمینس کی آسٹریلیائی جوڑی کے خلاف 7-6 (5), 4-6, 8-6 (2) سے کامیابی حاصل کی۔اب تیسرے راؤنڈ میں بوپنا-ایبڈن کی جوڑی کا مقابلہ آسٹریلیائی جوڑی جان مل مین اور ایڈورڈ ونٹر سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.