ETV Bharat / sports

آسٹریلیائی بلے باز ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس سے متاثر - ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس سے متاثر

Travis Head Corona Positive آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بلے باز ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہاکہ ٹریوس ہیڈ کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کی طبی حالت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

Travis Head Found Corona Positive
آسٹریلیائی بلے باز ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس سے متاثر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 8:09 PM IST

Updated : Jan 22, 2024, 10:02 PM IST

سڈنی:ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز سے قبل آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر ہے۔حالیہ دنوں میں شاندار کھیل کامظاہرہ کرنے والے آسٹریلیائی بلے باز ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کے بعد انہیں ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے۔آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ پورے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے ۔

ذرائعد کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹریوس ہیڈ تاخیر سے برسبین پہنچیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے اختتام پر ٹریوس ہیڈ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی، ان کو منگل کی صبح تک برسبین جانے سے روکا گیا ہے۔ٹریوس ہیڈ کا علاج جاری ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کو صحت یاب ہونے کے لیے وقت دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن کل شروع ہو گا جبکہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے فریزر میک گرک اور بارٹلیٹ کو ون ڈے ٹیم میں کیا شامل

حالانکہ کرکٹ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ون ٖے سیریز کے لئے ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کو یقین ہے کہ ٹریوس ہیڈ جلد ہی صحتیاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ یو این آئی

Last Updated : Jan 22, 2024, 10:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.