ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی، کہا،افغانستان میں خواتین کے حالات بدتر

ستمبر 2021 میں طالبان کے جنگ زدہ ملک افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے اور کھیلوں میں خواتین کی شرکت پر پابندیاں لگانے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Mar 19, 2024, 2:20 PM IST

Updated : Mar 19, 2024, 6:25 PM IST

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے اس سال اگست میں افغانستان کی مردوں کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوم سیریز ملتوی کر دی۔ آسٹریلیا کے کرکٹ مینجمنٹ کے مطابق افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

طالبان نے، افغانستان میں اقتدار میں واپسی کے بعد، لڑکیوں کے ہائی اسکولوں میں جانے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، خواتین کو یونیورسٹیوں میں جانے سے روک دیا ہے اور خواتین افغان امدادی عملے کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا آئندہ سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ جنوبی ایشیائی ملک پر اس کے سخت موقف کا تسلسل ہے۔ سی اے نے نومبر 2021 میں ہوبارٹ میں افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ منسوخ کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی ملتوی کر دی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے جاری بیان کے مطابق "گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران، کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کی صورت حال پر آسٹریلوی حکومت سے مشاورت جاری رکھی ہے۔ حکومت کا مشورہ ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں،" کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہا کہ، "اس وجہ سے، ہم نے اپنی سابقہ پوزیشن برقرار رکھی ہے اور افغانستان کے خلاف دو طرفہ سیریز ملتوی کر دیں گے۔"

افغانستان واحد فل ممبر تھا جس نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمائندگی نہیں کی تھی، کیونکہ ملک میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

ستمبر 2021 میں طالبان کے جنگ زدہ ملک کا کنٹرول سنبھالنے اور کھیلوں میں خواتین کی شرکت پر پابندیاں لگانے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

سی اے کے بیان میں مزید کہا گیا کہ "...(ہم) بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ساتھ فعال طور پر مشغول رہیں گے اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ مستقبل میں دو طرفہ میچوں کی بحالی کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 19, 2024, 6:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.