ETV Bharat / sports

ہاکی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی دوسری شکست - IND VS AUS HOCKEY - IND VS AUS HOCKEY

Australia Defeats India: ہندوستانی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

australia-defeated-indian-mens-hockey-team-4-2-in-the-second-match
ہاکی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی دوسری شکست
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 7, 2024, 10:58 PM IST

پرتھ: بھارتی مرد ہاکی ٹیم کو اتوار کے روز ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی ہیورڈ نے چھٹے اور 34 ویں منٹ میں، جیکب اینڈرسن نے 42 ویں اور نیتھن ایفرامس نے 45ویں منٹ میں گول کئے۔بھارت کی جانب سے جوگراج سنگھ نے نویں منٹ میں اور کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 30 ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا۔

کھیل کے آغاز میں میزبان ٹیم کے جیریمی ہیورڈ نے چھٹے منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر آسٹریلیا کو برتری دلا دی۔ بھارتی ٹیم نے جوابی حملہ کیا اور نویں منٹ میں جوگراج سنگھ نے شاندار پنالٹی کارنر کے ذریعے اسکور برابر کردیا۔ پہلا کوارٹر 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔
دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 30 ویں منٹ میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ہندوستان کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

مزید پڑھیں: ہندوستان کا آسٹریلیا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز میں شکست کے ساتھ آغاز

تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا کے جیریمی ہیورڈ نے 34ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر کے اسکور کو دو دو سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد جیکب اینڈرسن نے 42 ویں منٹ میں گول کر کے آسٹریلیا کو 3-2 کی برتری دلا دی۔ آخری کوارٹر کے اختتام سے عین قبل، ناتھن ایفرامس نے 45ویں منٹ میں گول کر کے آسٹریلیا کو 4-2 سے فتح دلائی۔اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.