نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی نمیبیا کی ٹیم آسٹریلیا کے باؤلرز کے ہاتھوں 17 اوورز میں 72 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جس کے بعد آسٹریلیا نے صرف 5.4 اوورز میں میچ جیت لیا۔ ایڈم زمپا کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
نمیبیا کی جانب سے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے43 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے زیادہ سے زیادہ 36 رن بنائے۔ اس کے علاوہ مائیکل وان نے 10 رنز کا تعاون دیا۔دیگر بلے بازوں میں سے کوئی بھی دوہرے ہندسے کو پار نہیں کر سکا۔
آسٹریلیا کی بالروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایڈم زمپا نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 4 اہم وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ جوش ہیجل ووڈ نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے بھی 2 وکٹیں حاصل کئے۔ اس کے علاوہ نیتھن ایلس اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی
آسٹریلیا نے نمیبیا کا 73 رنز کا ہدف 5.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر آوٹ ہونے والے واحد بلے باز تھے۔ انہوں نے 8 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ٹریوس ہیڈ نے 17 گیندوں پر 34 اور کپتان مچل مارش نے 9 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔