حیدرآباد: یو ایس اوپن 2024 کا ویمنز سنگلز ٹائٹل میچ سات ستمبر کو کھیلا گیا، جس میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے امریکہ کی جیسیکا پیگولا کو سیدھے سیٹوں میں 7 - 5 اور 7- 5 سے شکست دے کر اپنا پہلا یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا۔
سبالینکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلیم تھا جس کے حصول کے بعد 26 سالہ کھلاڑی جذباتی ہو گئی۔ ورلڈ نمبر ٹو آرینا سبالینکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
ARYNA SABALENKA REIGNS SUPREME IN NEW YORK! pic.twitter.com/rVEGvuBMe4
— US Open Tennis (@usopen) September 7, 2024
26 سالہ بیلاروسی 2016 میں یہ کارنامہ انجام دینے والی اینجلیک کربر کے بعد ایک ہی سیزن میں دونوں ہارڈ کورٹ میجرز جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد آرینا سبالینکا کو 3.6 ملین ڈالر (تقریباً 30 کروڑ 23 لاکھ روپے) کا چیک بطور انعام دیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ رنر اپ رہنے والی امریکی کھلاڑی کو 1.8 ملین ڈالر ( تقریبا 15 کروڑ 11 لاکھ روپے) دیے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ سبالینکا کو دی جانے والی یہ انعامی رقم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) سے بہت زیادہ ہے، کیونکہ انھیں صرف 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی تھی۔
Aryna almost went for the tiramisu check 😂 pic.twitter.com/sPMikkpMjF
— US Open Tennis (@usopen) September 7, 2024
اپنا پہلا یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد سبالینکا نے کہا کہ میں اس وقت بے آواز ہوں کیونکہ یہ میرا خواب تھا، آخر کار مجھے یہ خوبصورت ٹرافی مل گئی۔
سبالینکا نے مزید کہا کہ 'مجھے گزشتہ سال کی تمام مشکل راستے آج بھی یاد ہیںم یہ سفر آسان لگے گا، لیکن اپنے خواب کو کبھی ترک نہ کریں، خواب دیکھتے رہیں اور محنت کرتے رہیں۔ اگر آپ واقعی محنت کر رہے ہیں اور اپنے خواب کے لیے سب کچھ قربان کر رہے ہیں، تو آپ اسے ایک دن ضرور حاصل کر لیں گے۔