ETV Bharat / sports

شریک میزبان امریکہ کی تاریخی جیت پرنظر،کینیڈا بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار - T20 World Cup

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 7:55 PM IST

USA VS CAN ٹیکساس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں شریک میزبان امریکہ کا پڑوسی ملک کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔امریکہ کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ جیت کر تاریخ رقم کرنے پر نظریں مرکوز ہے۔

شریک میزبان امریکہ کی تاریخی جیت پرنظر،کینیڈا بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار
شریک میزبان امریکہ کی تاریخی جیت پرنظر،کینیڈا بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار (File: USA Cricket Team (ICC))

ٹیکساس:آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ2024 کا افتتاحی میچ اتوار ٹیکسس کے گرینڈپریری اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔افتتاحی میچ میں شریک میزبان امریکہ اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں ٹیمیں میگا مقابلے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل امریکہ نے بنگلہ دیش جیسی مضبوط ٹیم کو 1۔2 سے شکست دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ میگا ٹورنامنٹ میں وہ کسی بھی ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور 2015 ورلڈ کپ کے فائنلسٹ کوری اینڈرسن کی موجودگی سے امریکہ کی ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے۔ میزبان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز مونانک پٹیل کریں گے۔مونانک 2016 میں امریکہ منتقل ہونے سے پہلے گروپ سطح پر اپنی آبائی ریاست کے لیے کھیل چکے ہیں۔

ٹیم میں ممبئی اور راجستھان رائلز کے سابق لیفٹ آرم اسپنر ہرمیت سنگھ ،دہلی اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے سابق بلے باز ملند کمار شامل ہیں۔ان سے ٹیم کو بڑی توقعات ہیں۔اس کے علاوہ ان کے پاس سوربھ نیتراولکر، سب سے زیادہ کیپڈ یو ایس اے کے کھلاڑی، آرون جونز، اور اوپنر اسٹیون ٹیلر بھی ہیں، جو بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

فاسٹ بالر علی خان بھی ٹورنامنٹ کے لیے فٹ ہیں۔ ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے ابھر چکے ہیں۔ آل راؤنڈر نتیش کمار جنہوں نے 2012 سے 2019 تک کینیڈا کے لیے 18 ٹی20 میچز کھیلے۔اس مرتبہ وہ امریکہ کی جرسی میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے اس سال اپریل میں کینیڈا کے خلاف امریکہ کے لیے اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا۔

دوسری طرف کینیڈا کی ٹیم آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف نسچری بنانے والے بلے بازوں پر ایک نظر

بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپنر سعد بن ظفر کینیڈا کی ٹیم کے لیے سب سے اہم کھلاڑی ہیں۔اس کے علاہو ٹاپ آرڈر بلے باز ایرون جانسن اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر کلیم ثنا اپنی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.