ETV Bharat / sports

آئرلینڈ نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی جیت درج کی - افغانستان

Afghanistan Vs Ireland Test Match آئرلینڈ نے ابوظہبی میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔افغانستان کو دوسری اننگز میں 218 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد آئرلینڈ کو 111 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا۔

آئرلینڈ نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی جیت درج کی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 1, 2024, 8:12 PM IST

ٹولرنس اوول : 111 رنوں کے ہدف کے تعاقب کے دوران ایک وقت آئرلینڈ 40 رنز پر چار وکٹیں گنوا چکا تھا۔ اس کے بعد اینڈی بالبرنی اور لورکن ٹکر نے ٹیم کو سنبھالا۔ اینڈی بالبرنی نے ناٹ آؤٹ 58 رنز بنائے۔ لورکن ٹکر 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ نے 31.3 اوورز میں چار وکٹوں پر 111 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ یہ آئرلینڈ کی پہلی ٹیسٹ جیت ہے۔

افغانستان کی جانب سے ناوید زدران نے دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ نجات مسعود اور ضیاء الرحمان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل مارک ایڈیئر کی شاندار باؤلنگ کی بدولت 39 رنز پر پانچ وکٹیں گرا کر پہلے بیٹنگ کرنے آنے والی آئرلینڈ نے افغانستان کو 54.5 اوورز میں 155 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ٹیم کی جانب سے ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ 53 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی اور کریم جنت 41 رنز ، کپتان حشمت اللہ شاہدی 20 رنز، نوید زدران 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بقیہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔

آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کریگ ینگ اور کرٹس کیمفر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بیری میکارتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم بلے بازی کے لیے اتری اور پال اسٹرلنگ کی 52 رنز کی نصف سنچری، کرٹس کیمفر 49 رنز، لورکن ٹکر 46 رنز، اینڈی میکبرائن 38 رنز، ہیری ٹییکٹر 32 رنز، مارک ایڈیئر 15 رنز اور پی جے مور کے 15 رنز کی مدد سے 83.4 اوور میں 263 رنز کا اسکور بناکر اپنی پہلی اننگز کی بنیاد پر 108 رنز کی برتری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان پر آئر لینڈ کی برتری، ضیاء الرحمن کو پانچ وکٹ

ضیاء الرحمان نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ناوید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نجات مسعود اور ظہیر خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے 55، رحمان اللہ گرباز نے 46، نور علی نے 32 اور ناوید نے 15 رنز بنائے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 75.4 اوورز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ مارک ایڈیئر، بیری میک کارتھی اور کریگ ینگ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.