ETV Bharat / sports

راشد خان کی عمدہ بالنگ، افغانستان نے آئرلینڈ کو 10 رنوں سے شکست دی - Afghanistan vs Ireland

Afghanistan Defeated Ireland By 10 Runs راشد خان کی آل راونڈ کارکردگی اور محمد نبی کی نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے آئر لینڈ کو دوسرے بین الاقوامی ٹی20 میچ میں 10 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کی بدولت افغانستان نے تین میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر کرلی۔

راشد خان کی عمدہ بالنگ،افغانستان نے آئرلینڈ کو 10 رنوں سے شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 3:16 PM IST

شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے بین الاقوامی ٹی20 میچ میں افغانستان کے 152 رنوں کے جواب میں آئر لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کےنقصان پر 142 رن ہی بنا سکی۔

آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبرین 45 رن، گیرتھ ڈیلنی 39 رن اور کپتان پال اسٹرلنگ 24 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے ۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔

آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کےنقصان پر 142 رن ہی بنا سکی ۔ افغانستان کی جانب سےراشد خان نے چار اوورز میں 14 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیا ۔ اس کے علاوہ ناگنیلیا کھورٹے دو جبکہ فصل الحق فاروقی اور محمد نبی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی شروعات مایوس کن رہی، رحمان اللہ گرباز محض 3 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد ابراہیم زادران پانچ رن، عظمت اللہ عمرزائی اور محمد اسحاق بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ محمد نبی نے 38 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 59 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی ۔اس کے علاوہ صادق اللہ اٹل 35 رن اور کپتان راشد خان 25 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سہ ملکی سیریز کرانے کا فیصلہ

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رن بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیر کو تین جبکہ جو س لیٹل اور بیری میک کارٹھی کو دو دو وکٹ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.