ETV Bharat / sports

شریئس ایر مثبت سوچ کے ساتھ کرتے ہیں چیلنجوں کا سامنا: ابھیشیک نائر - IPL 2024 - IPL 2024

Abhishek Nayar Reaction On Shreyas Iyer کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر نے کہا کہ شریئس ایر اپنے سامنے آنے والے چیلنجوں کا مثبت سوچ کے ساتھ سامنا کرتے ہیں۔

شریئس ایر مثبت سوچ کے ساتھ کرتے ہیں چیلنجوں کا سامنا : ابھیشیک نائر
شریئس ایر مثبت سوچ کے ساتھ کرتے ہیں چیلنجوں کا سامنا : ابھیشیک نائر (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 4:07 PM IST

ممبئی: ابھیشیک نائر نے کہاکہ وہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو ذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں۔ انہیں کسی چیز کی شکایت کرنے کی عادت نہیں ہے۔ کچھ چیزیں ان کے اختیار میں نہیں ہیں لیکن فٹنس ایک ایسی چیز ہے جسے قابو کرنا ان کے اختیار میں ہے۔ ہمارے طبی عملے نے ان پر کافی محنت کی ہے۔ ریجیکٹ ہونے کے باوجود ان کی سوچ کافی مثبت ہے اور ان کی توجہ واپسی پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا ’’چاہے وہ آئی پی ایل کھیل رہے ہوں یا ہندوستان کے لیے کھیل رہے ہوں، وہ ہمیشہ رن بنانے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے ان واقعات سے متاثر نہیں ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے جس طرح سے ان سب کو ہینڈل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد نے دلچسپ مقابلے میں راجستھان کو ایک رن سے شکست دی - IPL 2024

ایر نے جمعرات کو نیٹ پر کافی پسینہ بہایا۔ انہوں نے آندرے رسل کے ساتھ بڑے شاٹس مارنے کی مشق کی۔ ایر کے سامنے تازہ ترین چیلنج ممبئی انڈینز کو اس مقام پر شکست دینا ہے جہاں ان کی ٹیم کو گزشتہ 12 سالوں سے جیت کا انتظار ہے۔

آئی پی ایل 2024 کا 51 واں میچ ممبئی انڈینز بمقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ممبئی کے اپنے آبائی شہر وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ممبئی اپنے گھر پر کولکتہ کو شکست دے کر سیزن کی اپنی چوتھی جیت درج کرنا چاہے گی۔ کلکتہ کی نظریں پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے پر ہوں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.