پیرس: بھارت کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسٹار شوٹر ابھینو بندرا کو ہفتہ کو پیرس میں منعقدہ 142 ویں آئی او سی سیشن میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ذریعہ باوقار اولمپک آرڈر سے نوازا گیا۔ اس سے قبل 22 جولائی کو آئی او سی کے صدر نے بندرا کو ایک خط لکھ کر اعلان کیا تھا کہ آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ نے اولمپک موومینٹ کے لیے آپ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں آپ کو اولمپک آرڈر سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Golden words by the Beijing 2008 gold medalist! 🌟
— Olympic Khel (@OlympicKhel) August 10, 2024
India's very own @Abhinav_Bindra has recently received the esteemed Olympic Order for his outstanding work and aid to the Olympic movement as the Vice-Chair of the IOC Athletes' Commission.#Paris2024 pic.twitter.com/k3cOJjjjqo
آئی او سی کے اجلاس میں بندرا نے کہا کہ یہ پہچان صرف ایک ذاتی سنگ میل نہیں ہے بلکہ استقامت اور لگن کے جذبے کا ثبوت ہے جو کھیل ہم سب میں پیدا کرتا ہے۔ مجھے آئی او سی کی طرف سے نوازے گئے اس اعزاز کو میں ان تمام کھلاڑیوں اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لیے وقف کرتا ہوں جو اولمپک کے نظریات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اولمپک آرڈر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا سب سے بڑا اعزاز ہے
واضح رہے کہ اولمپک آرڈر آئی او سی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، جو اولمپک تحریک میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔ ایک ایتھلیٹ کے طور پر، ابھینو بندرا نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے بھارتی ہونے کا شرف حاصل کیا تھا۔ انہیں ایئر رائفل شوٹنگ میں عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
Honored to receive the Olympic Order from the @olympics at the 142nd IOC Session in Paris. This recognition is not just a personal milestone but a celebration of the values and spirit that the Olympic Movement represents.
— Abhinav A. Bindra OLY (@Abhinav_Bindra) August 10, 2024
From the very beginning of my journey as an athlete to… pic.twitter.com/QE4QPWLETL
اپنے دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں ابھینو بندرا نے 150 سے زیادہ انفرادی تمغے جیتے اور بھارت کے لیے کھیلوں کے سب سے بڑے امبیسڈر کے طور پر پہچان حاصل کی۔ کھیل کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کو مزید تسلیم کیا گیا جب انھیں 2018 میں بلیو کراس سے نوازا گیا، جو انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (ISSF) کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
کھیلوں میں اپنی شاندار کامیابیوں کے علاوہ، بندرا نے کھیلوں کی انتظامیہ میں بھی اہم شراکت کی ہے۔ وہ 2010 سے 2020 تک انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (ISSF) کی ایتھلیٹ کمیٹی کے رکن رہے، 2014 سے اس کے چیئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ 2018 سے آئی او سی ایتھلیٹ کمیشن کے رکن ہیں۔