ETV Bharat / sports

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ابھینو بندرا کو اولمپک آرڈر سے نوازنے کا اعلان کیا - Olympic Order - OLYMPIC ORDER

ابھینو بندرا 2008 کے بیجنگ گیمز میں مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بنے تھے۔ اولمپک آرڈر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کا سب سے بڑا اعزاز ہے، جو اولمپک تحریک میں نمایاں خدمات انجام دینے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

Abhinav Bindra
ابھینو بندرا (ANI Photo)
author img

By PTI

Published : Jul 22, 2024, 10:51 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے شوٹنگ لیجنڈ ابھینو بندرا کو اولمپک تحریک کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) نے اولمپک آرڈر سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اولمپک کے اختتام سے ایک دن قبل 10 اگست کو پیرس میں 142 ویں آئی او سی سیشن کے دوران ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

آئی او سی کے صدر نے بندرا کو ایک خط میں لکھا کہ بے حد خوشی کے ساتھ میں آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ نے اولمپک موومینٹ کے لیے آپ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں آپ کو اولمپک آرڈر سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اولمپک آرڈر آئی او سی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، جو اولمپک تحریک میں نمایاں شراکت کے لیے دیا جاتا ہے۔ نامزدگی کی تجویز اولمپک آرڈرز کونسل کی طرف سے کی جاتی ہے اور ان کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کرتا ہے۔ وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے بندرا کو اولمپک آرڈر سے نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 41 سالہ ابھینو بندرا بھارت کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں، جب انہوں نے 2008 کے بیجنگ گیمز میں مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ جیتا تھا۔ وہ 2010 سے 2020 تک انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (ISSF) کی ایتھلیٹ کمیٹی کے رکن رہے، 2014 سے اس کے چیئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ 2018 سے آئی او سی ایتھلیٹ کمیشن کے رکن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.