ETV Bharat / press-releases

پولیس افسر کا روپ دھارنے والے پنجاب کے دو رہائشی گرفتار - Fake Police Officers Arrested

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 1:00 PM IST

سرینگر میں دو افراد کو جعلی پولیس افسران کا روپ دھارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دونوں پنجاب کے رہائشی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس افسر کا روپ دھارنے والے پنجاب کے دو رہائشی گرفتار
پولیس افسر کا روپ دھارنے والے پنجاب کے دو رہائشی گرفتار (Representational Image)

سرینگر (جموں و کشمیر): ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو بدھ کی رات سرینگر میں مبینہ طور پر پولیس افسران کا روپ دھارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گرفتاریاں شہر سرینگر کی مشہور ’’نہرو پارک‘‘ میں عمل میں لائی گئیں، جہاں یہ افراد مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ دونوں افراد کے رویے سے مقامی لوگوں میں تشویش پیدا ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ افسر نے تصدیق کی کہ ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی سرگرمیوں اور محرکات کی پوری طرح سے چھان بین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔ جموں کشمیر پولیس فی الحال مشتبہ افراد اور ان کے ممکنہ رابطوں کے بارے میں مزید معلومات جمع کرنے کے لیے مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

جموں کشمیر پولیس کے ایک سینئر افسر نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت کرن ویر شرما عرف رنندر پرتاپ سنگھ کے طور پر کی ہے جو لدھیانہ کی تحصیل پائل کے کڈن علاقے کا رہائشی ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی رویندر سنگھ ریاست پنجاب کے ضلع فیروزپور کے بھنگر علاقے کا رہائشی ہے جو خود کو سرینگر کی نہرو پارک پولیس کے دائرہ اختیار کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جتلا رہا تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں کو سفید ٹویوٹا فارچیونر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر PB 77.8925 میں دیکھا گیا جو ریڈ لائٹس اور سائرن سے لیس تھی، جس سے لوگ ان کی چال میں مزید دھوکا کھا گئے۔ پولیس نے گاڑی کو بھی ضبط کر لیا اور اس ضمن میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے اس سال مارچ میں گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک ٹھگ کو ’’پی ایم او دفتر‘‘ میں اعلیٰ افسر کا روپ دھارنے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ سے کشمیر کے اپنے وسیع دورے کے دوران زیڈ پلس سیکورٹی حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ کرن پٹیل نامی اس ٹھگ کو پولیس نے 2 مارچ 2023 کو سرینگر کے ایک لکژری ہوٹل سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ وادی کے اپنے تیسرے دورے پر تھا۔ پٹیل نے وزیر اعظم کے دفتر میں ’’ایڈیشنل سیکریٹری‘‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت نے جنوبی کشمیر میں سیب کے باغات کے ممکنہ خریداروں کی نشاندہی کرنے کے لیے تعینات کیا تھا۔ پٹیل کو گزشتہ سال اگست میں سرینگر کی ایک عدالت نے ضمانت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Kiran patel gets bail گجرانی ٹھگ کرن پٹیل کو سرینگر کی عدالت نے ضمانت دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.