ETV Bharat / press-releases

کانگریس لیڈر رمن بھلا نے جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے - jammu parliament Seat

Raman Bhalla Files Nomination Paper کانگریس کے سنیئر لیڈر رمن بھلا نے منگل کے روز جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے جموں ضلع مسجٹریٹ دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کئے۔جموں وکشمیر کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی سمیت نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت کانگریس پارٹی کے کئی سینئر لیڈر ان کے ہمراہ تھے۔

congress-leader-raman-bhalla-filled-nomination-papers-for-jammu-parliament-seat
Etv Bharatکانگریس لیڈر رمن بھلا نے جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 4:10 PM IST

Updated : Apr 2, 2024, 4:24 PM IST

کانگریس لیڈر رمن بھلا نے جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے

جموں: کانگریس امیدوار رمن بھلا جموں-ریاسی لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے جموں ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر پہنچے رمن بھلا کا قافلہ ریاستی کانگریس قائدین اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ایک ریلی کی شکل میں ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی طرف صبح روانہ ہوا اور وہاں انہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ ان کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'لوگ بدلاؤ چاہتے ہیں اور جموں وکشمیر کے لوگ بی جے پی کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے'۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں بدلاؤ کے لئے کافی جوش و خوش دیکھا جا رہا ہے۔ موصوف لیڈر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹنگ کے دن گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ایک اور پارٹی لیڈر نے بتایا: 'جموں و کشمیر کے لوگ یہاں لاگو تانا شاہی قوانین کا جواب ووٹ ڈال کر دیں گے۔

اس سے قبل پیر کو ایکم سناتن بھارت پارٹی (قبل ازیں یکجت جموں) کے قومی صدر ایڈوکیٹ انکور شرما نے جموں لوک سبھا سیٹ کے لیے نامزدگی کے لیے درخواست دی ہے۔ تاہم کچھ دستاویزات کے نامکمل ہونے کی وجہ سے اسے ابھی تک اس کے پرچہ نامزدگی قبول نہیں کیا گیا۔ موجودہ ایم پی اور بی جے پی امیدوار جگل کشور نے جموں سیٹ سے 30 مارچ کو ایک بار پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ وہ اپنی جیت کے لیے مسلسل لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔آزاد امیدوار سریندر سنگھ، جگدیش راج اور چرنجیت چارگوترا نے جموں سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں پارلیمانی نشست: جہاں مختلف طاقتوں کا ہوگا تصادم

جموں لوک سبھا سیٹ کے لیے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن 28 مارچ کو جاری کیا گیا ہے اور 4 اپریل کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8 اپریل ہے۔

Last Updated : Apr 2, 2024, 4:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.