ETV Bharat / literature

اردو زبان پر منتخب اشعار: ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں - Best Shayari on Urdu - BEST SHAYARI ON URDU

'اردو زبان' کی خوبیوں اور اس کی بدحالی پر کہے گئے اردو شعراء کے خوبصورت اور منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔ ملاحظہ کیجیے...

اردو زبان پر خوبصورت اشعار
اردو زبان پر خوبصورت اشعار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 4:48 PM IST

Updated : Aug 14, 2024, 3:18 PM IST

اردو زبان پر خوبصورت اشعار (ETV Bharat)

حیدرآباد (اردو ڈیسک): شعرا و ادبا کو اس زبان سے محبت ہونا بالکل فطری اور لازمی بات ہے جس زبان میں وہ اپنے تصورات و تخیلات کو پیش کرتے ہیں اور جب بات اردو زبان کی ہو تو اپنے اور پرائے کیا، سبھی اس کی شیرینی، فصاحت و بلاغت، تہذیب و وتمدن اور لطافت کے قائل نظر آتے ہیں۔ اردو شعرا نے اس شیریں زبان کی خوبیوں اور اس کے ساتھ وقت کی ستم ظریفیوں کو نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے کلام میں ڈھالا ہے جو پڑھنے کے لائق ہے۔ ملاحظہ کیجیے اردو زبان پر منتخب اشعار:

اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

داغؔ دہلوی

نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو

کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

داغؔ دہلوی

وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کا

رچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو

بشیر بدر

وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے

ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے

احمد وصی

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں

ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

نامعلوم

بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھا

ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا

منیش شکلا

جو دل باندھے وہ جادو جانتا ہے

مرا محبوب اردو جانتا ہے

انیس دہلوی

اردو جسے کہتے ہیں تہذیب کا چشمہ ہے

وہ شخص مہذب ہے جس کو یہ زباں آئی

روش صدیقی

ابھی تہذیب کا نوحہ نہ لکھنا

ابھی کچھ لوگ اردو بولتے ہیں

اختر شاہجہانپوری

ایک ہی پھول سے سب پھولوں کی خوشبو آئے

اور یہ جادو اسے آئے جسے اردو آئے

جاوید صبا

اب نہ وہ احباب زندہ ہیں نہ رسم الخط وہاں

روٹھ کر اردو تو دہلی سے دکن میں آ گئی

کاوش بدری

اپنی اردو تو محبت کی زباں تھی پیارے

اف سیاست نے اسے جوڑ دیا مذہب سے

صدا انبالوی

سگی بہنوں کا جو رشتہ ہے اردو اور ہندی میں

کہیں دنیا کی دو زندہ زبانوں میں نہیں ملتا

منور رانا

عجب لہجہ ہے اس کی گفتگو کا

غزل جیسی زباں وہ بولتا ہے

نامعلوم

سیکڑوں اور بھی دنیا میں زبانیں ہیں مگر

جس پہ مرتی ہے فصاحت وہ زباں ہے اردو

نامعلوم

ایک ہی پھول سے سب پھولوں کی خوشبو آئے

اور یہ جادو اسے آئے جسے اردو آئے

جاوید صبا

نزاکت ہے بہت اس میں مگر یہ جانتا ہوں میں

محبت جس کو ہو جاتی ہے اردو سیکھ جاتا ہے

عبید اعظم اعظمی

یقین مانو کہ اردو جو بول سکتا ہے

وہ پتھروں کا جگر بھی ٹٹول سکتا ہے

معروف رائے بریلوی

Last Updated : Aug 14, 2024, 3:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.