ETV Bharat / literature

ساہتیہ اکیڈمی اپنے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر ادبی میلہ منعقد کرے گی: سرینواس راو

Sahitya Akademi Literary Festival: معروف ادبی ادارہ ساہتیہ اکیڈمی اپنے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر ہر سال منایا جانے والا ’ساہتیہ اتسو‘ امسال دنیا کے سب سے بڑے ادبی میلے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس عظیم ادبی میلے میں 1100 سے زیادہ ادباء و شعراء شریک ہو رہے ہیں۔ نیز اس میں ملک کی 175 سے زائد زبانوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

Sahitya Akademi literary festival
ساہتیہ اکیڈمی اپنے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر ادبی میلہ منعقد کرے گی: سرینواس راو
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 8:37 PM IST

نئی دہلی: ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے سرینواس راو نے بتایا کہ اس سال یہ ادبی میلہ 11 تا 16 مارچ 2024 رابندر بھون کمپلیکس میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ’ساہتیہ اتسو‘ میں ادبی پس منظر رکھنے والے تین ریاستوں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، چھتیس گڑھ کے گورنر وشو بھوشن ہری چندن اور مغربی بنگال کے گورنر شری سی وی آنند بوس خاص طور پر شریک ہو رہے ہیں۔ اس ایوارڈ تقریب کی مہمانِ خصوصی اوڑیا کی نامور مصنفہ پرتیبھا رائے ہوں گی۔

اس سال کا باوقار سالانہ لیکچر معروف اردو ادیب اور نغمہ نگار گلزار دیں گے۔ دنیائے ادب کے اس سب سے بڑے ادبی میلے میں ’ادب اور سفارت کاری‘ کے موضوع پر ایک خصوصی سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا۔ سرینواس راو نے کہا کہ ادبی میلے کا آغاز اکادمی کی سال بھر کی اہم سرگرمیوں کی نمائش کے ساتھ ہوگا۔ اس ساہتیہ اتسو کی مرکزی کشش ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2023 کی پیش کش کی تقریب ہوگی۔

اس موقع پر ساہتیہ اکادمی کے اہم ارکان کو بھی نوازا جائے گا۔ ان کے علاوہ کثیر لسانی شاعر اور داستان گوئی، نوجوان ادیب، اسمتا، پورواتری، بھکتی ادب، بچوں کا ادب، ہندوستان کا تصور، مادری زبانوں کی اہمیت، آدیواسی شاعروں اور مصنفوں کی کانفرنس، ہندوستان میں ڈرامہ نگاری، مستقبل کے ناول، ہندوستان کا ثقافتی ورثہ، ہندوستانی زبانوں میں سائنس فکشن ادب، اخلاقیات اور ادب، ہندوستانی ادب میں سوانح حیات، ادب اور سماجی تحریکیں اور بیرون ملک ہندوستانی ادب جیسے باقاعدہ پروگراموں کے علاوہ مختلف موضوعات پر مباحثے اور سمپوزیم ہوں گے۔

رواں سال کے قومی سمینار کا موضوع ’آزادی کے بعد کا ہندوستانی ادب‘ ہے۔ علاوہ ازیں آل انڈیا ڈس ایبلڈ رائٹرز کانفرنس، ایل جی بی ٹی کیو رائٹرز میٹ، میر تقی میر کی صد سالہ پیدائش پر سیمینار، گوپی چند نارنگ پر ایک سمپوزیم جیسے اہم پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ بچوں کے لیے پینٹنگ مقابلے، ادبی کوئز اور کئی دوسرے مقابلوں کا بھی انعقاد عمل میں آئے گا، جن میں دہلی اور قرب و جوار کے 1000 سے زائد بچوں کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ دیگر پروگراموں کے علاوہ راج شری واریر کا بھرت ناٹیم، گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام ’کستوری‘، مہیش رام کاسنتوانی گائن اور دیا پرکاش سنہا کا ڈرامہ ’سمراٹ اشوک‘ بھی اسٹیج کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس چھ روزہ ادبی میلے میں ہندی اور مختلف ہندوستانی زبانوں کے چند اہم ادیب اور اسکالر شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں ایس ایل بھیرپا، چندر شیکھر کامبر، پال زکاریا، عابد سورتی، کے سچیدانندن، چترا مدگل، مردولا گرگ، کے انوک، ممنگ دئی، ایچ ایس شیو پرکاش، سچن کیتکر، نمیتا گوکھلے، کل سیکیا، وائی ڈی تھونگچی، مالاشری لال، کپل کپور، اروندھتی سبرامنیم، رخشندہ جلیل، رانا نائر، ورشا داس، سدھا شیشیان، اودے نارائن سنگھ، ارون کھوپکر، شین کاف نظام وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کے علاوہ ہندوستانی زبانوں کے غیر ملکی اسکالرز بھی میلے میں شرکت کریں گے۔ ان میں کئی ممالک کے سفیر بھی شامل ہیں۔اس چھ روزہ ادبی میلے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.