ETV Bharat / literature

ہندی اور اردو زبانوں کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے کے مقصد سے میرٹھ میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا - Mehfil e Mushaira in Meerut

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 4:31 PM IST

میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو اور سماجی تنظیم 'وی آر فار پی آر' کے اشتراک سے ایک محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہندی اور اردو زبان سے تعلق رکھنے والے شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ نوجوان شعراء اور کوی سے سجی اس ادبی محفل میں ملک کی ملی جلی تہذیب اور ادب کا بہترین نظارہ بھی دیکھنے کو ملا۔

MEHFIL E MUSHAIRA IN MEERUT
میرٹھ میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا (Etv Bharat)
میرٹھ میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا (Video: Etv Bharat)

میرٹھ: مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ہندوستانی ادب اور زبان کو فروغ دینے کے مقصد سے ہندی اور اردو زبان کے شعراء کی محفل سجانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اسی ضمن میں میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں شعبہ اردو اور سماجی تنظیم 'وی آر فار پی آر' کے زیر اہتمام ایک محفلِ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔

محفل مشاعرہ میں ہندی اور اردو زبان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے نہ صرف دونوں زبان کو اپنے انداز میں جوڑنے کی کوشش کی بلکہ دونوں مذاہب کے درمیان پیدا کیے جا رہے فاصلوں کو بھی کم کرنے کی کوشش کی۔ مشاعرے کی خاصیت یہ رہی کہ اس محفل میں خاص کر نوجوان شعراء کو دعوت دی گئی تھی جو کہ ادب کا مستقبل بھی کہے جاتے ہیں۔

وہیں مشاعرے میں عالمی شہرت یافتہ اور مزاحیہ شاعری میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے شاعر پاپولر میرٹھی نے صدارت کرتے ہوئے اپنے انداز میں سامعین کو خوب ہنسایا۔ پاپولر میرٹھی نے ای ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی محفل نہ صرف ادب کو فروغ دینے میں کارگر ثابت ہوتی ہیں بلکہ یہ ہماری مشترکہ تہذیب اور روایات کو بھی زندہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے اس طرح کی محفلوں کو اور زیادہ سجانے کی بات کہی خاص کر نوجوان شعراء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ شاعری میں نوجوان نسل اب آگے آ رہی ہے، جوکہ ہمارے ادب سماج کو جوڑنے کا بہترین کام کر رہی ہے۔ اس طرح کی محفل لگتی رہنی چاہیے جو ہمارے ملک کی مشترکہ تہذیب کا ایک خاص حصہ بیان کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آؤ ہم تم عشق کے اظہار کی باتیں کریں، ڈال کر بانہوں میں باہیں پیار کی باتیں کریں

میرٹھ میں ادب کو فروغ دینے محفلِ مشاعرہ کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.