ETV Bharat / literature

28 جنوری کو اسلام جمخانہ میں جشن ہندوستان مشاعرہ

Jashn e Hindustan at Islam Gymkhana۔ ممبئی کے اسلام جمخانہ میں 28 جنوری کو جشنِ ہندوستان نام سے مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں فلم انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات شریک ہوں گی، جس میں شعراء کے کلام کے علاوہ صوفی سنگیت بھی پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایوارڈس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

Jashn e Hindustan Mushaira at Islam Gymkhana on 28th January

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 2:03 PM IST

Updated : Jan 26, 2024, 2:58 PM IST

ممبئی: 28 جنوری کو ممبئی کے اسلام جمخانہ میں جشنِ ہندوستان مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس مشاعرہ میں ملک اور بیرون ممالک سے شعراء کی شرکت ہوگی۔ اس کے علاوہ فلم انڈسٹری کی بھی کئی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔اسلام جمخانہ کے چیئرمین یوسف ابرانی نے کہا کہ ممبئی میں اس طرز پر یہ پہلا مشاعرہ ہوگا جس میں نامور شخصیات شامل رہیں گی۔ اسلام جمخانہ کے چیئرمین یوسف ابراہانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مشاعرہ جشن ریختہ کی طرز پر کیا جائے گا، جس میں ہر طبقہ اور ہر میدان سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس مشاعرے میں مشاعرے کے ساتھ ساتھ صوفی سنگیت اور ایوارڈ پروگرام بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:

اندور: راحت اندوری کی یاد میں آج مشاعرہ

بتایا گیا ہے کہ فلم انڈسٹری سے ڈائریکٹر انیس بزمی، سچن پلگاؤنکر، اسماعیل دربار، رومی جعفری، ساجد خان، شاعر نواز دیوبندی، ابرار کاشف، اظہر اقبال، مشتاق علی، سمیت کئی اہم شخصیات کی موجودگی رہے گی۔ اسلام جمخانے کی سنگ بنیاد سن 1891 میں قاضی شہاب الدین، جسٹس بدر الدین طیب جی، سر ابراہیم رحمت اللہ، ابو بھائی جسدانوالہ جیسے لوگوں نے رکھی تھی۔ جا کا مقصد تھا کہ یہاں قوم، ملت کے مسائل اور مسلمانوں کو مضبوط ومستحکم بنانا تاکہ وہ ملک اور قوم کے لیے کچھ کرسکیں۔ اسی مشن کو اب جمخانے نے دور حاضر کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مشن میں تبدیلی لائی تاکہ اس خواب کو پورا کیا جاسکے۔ جو اس کی بنیاد رکھنے والوں نے آج سے 125 برس قبل دیکھا تھا۔

Last Updated : Jan 26, 2024, 2:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.