ETV Bharat / literature

اورنگ آباد میں خواتین کی رنگ کائنات شعری نشست و استقبالیہ تقریب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 7:34 PM IST

International Women Day 2024 اورنگ آباد میں انجمن‌ اہل قلم اور مطلع ادب فاؤنڈیشن کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی سرکردہ ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

اورنگ آباد میں خواتین کی رنگ کائنات شعری نشست و استقبالیہ تقریب
اورنگ آباد میں خواتین کی رنگ کائنات شعری نشست و استقبالیہ تقریب
اورنگ آباد میں خواتین کی رنگ کائنات شعری نشست و استقبالیہ تقریب

اورنگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی عالمی یوم خواتین کے موقع پر اورنگ آباد سمیت بیشتر اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔اورنگ آباد میں واقع جے پی سعید ٹاور،وزیر منزل کرانہ چاوڑی میں شعری نشست بعنوان خواتین رنگ کائنات اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

پہلا اجلاس ڈاکٹر غزالہ پروین کی زیر صدارت اور دوسرا اجلاس پروفیسر کیرتی مالنی جاولے کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر غزالہ پروین کی صدارت میں منعقدہ شعری نشست میں ڈاکٹر ریحانہ بیگم، خواجہ کوثر حیات، فاطمہ زہرہ، صدر معلمہ رئیسہ بیگم اور ڈاکٹر اخترسلطان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہیں۔

نازیہ آفرین کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ صدر انجمن اہل قلم فردوس فاطمہ رمضانی خان نے نعت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تقریب کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر غزالہ پروین، صبا تحسین، صبا منیر کے علاوہ مقدسہ نے نشست ‌میں اپنا کلام پیش کر کے خوب داد و تحسین حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کا عالمی دن: سمن کماری نے اسنائپر بننے کا خواب کیوں دیکھا؟

اجلاس میں صدر شعبہ اردو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کیرتی مالنی جاولے کو بامکٹا کی نائب صدر بنائے جانے پر انہیں استقبالیہ دیا گیا۔ ڈاکٹر غزالہ پروین کی کتاب "بازیافت" اور ڈاکٹر ریحانہ بیگم کی کتاب " گرہ نیم باز" کے لئے دونوں کو خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس کے علاوہ ڈاکٹر افشاں معراج کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر خصوصی استقبالیہ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.