ETV Bharat / jammu-and-kashmir

زیڈ مور ٹنل کا کام مکمل، سونہ مرگ سال بھر کھلا رہے گا - Z Mohr Tunnel Nears Completion - Z MOHR TUNNEL NEARS COMPLETION

ساڑھے چھ کلومیٹر طویل زیڈ مور ٹنل کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے اور اسے 15 ستمبر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گیا، جس سے سیاحتی مقام سونہ مرگ تک سال بھر رسائی ممکن ہوگی۔

زیڈ مور ٹنل کا کام مکمل: سونہ مرگ سال بھر کھلا رہے گا
زیڈ مور ٹنل کا کام مکمل: سونہ مرگ سال بھر کھلا رہے گا (زیڈ مور ٹنل)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 1:12 PM IST

زیڈ مور ٹنل 15ستمبر کو کھول دیا جائے گا (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر): وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں زیڈ مور ٹنل کا کام مکمل ہو گیا ہے اور اسے 15 ستمبر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس ٹنل کی تعمیر سے معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ سال بھر قابل رسائی رہنے کی امید ہے جبکہ اس ٹنل کے استعمال پر کسی بھی گاڑی سے ٹول ٹیکس وصولا نہیں جائے گا۔ اس ٹنل کو بنانے والی تعمیراتی کمپنی 15 برس تک اس کی دیکھ بھال کرے گی۔

سونہ مرگ کو وادی کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح سال بھر کھلا رکھنے کے لیے مرکزی سرکار نے ضلع کے گگن گیر سے شتکری، سونہ مرگ تک 6.5 کلومیٹر طویل زیڈ مور ٹنل پر جولائی 2020 میں کام شروع کیا۔ 2400 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی اس ٹنل کو تعمیر کرنے کے لیے انجینئر اور دیگر 1500 افراد نے دن رات محنت کی تاکہ ٹنل کو مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے۔

یہ ٹنل معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ کو سال بھر سیاحوں کے لیے قابل رسائی بنائے گی اور شدید برفباری میں بھی یہاں لوگ آ سکیں گے۔ مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو موسم سرما میں سونہ مرگ کی برفیلی پہاڑوں کا نظارہ دیکھنے کے لیے اور اس قدرتی حسن سے مالامال علاقے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہ ٹنل انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس سے یہاں کی سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

تعمیراتی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ٹنل میں سفر کرنے کے دوران تمام سہولیات کا دھیان رکھا گیا ہے۔ گاڑیوں کے دھویں کو خارج کرنے کے لیے مناسب وینٹیلیشن، پانی نکالنے کے لیے نکاسی سسٹم اور پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ موسم سرما کے دوران سرینگر - سونہ مرگ سڑک پر ہنگ کے مقام پر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سونہ مرگ کو دسمبر میں ہی آمد و رفت کے لیے بند کیا جاتا تھا اور سیاحوں کو گگنگیر سے ہی واپس لوٹنا پڑتا تھا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس ٹنل کی تعمیر سے نہ صرف گاندربل کے عوام کو بلکہ جمیع عوام الناس کو بھی فائدہ ملے گا کیونکہ قدرتی حسن سے مالامال سیاحتی مرکز سونہ مرگ برفباری کے سبب قریباً چھ مہینے بند رہتا تھا تاہم اب سال بھر کھلا رہنے اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی توقع ہے جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔ لوگوں کا مزید کہنا کہ جو فوجی جوان سرحدوں پر تعینات ہیں ان کے لیے بھی یہ ٹنل فائدہ مند ثابت ہوگی کیونکہ ان کے لیے سردیوں کے مہینے میں کھانے پینے کا سامان پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، مگر اس ٹنل سے ان کو بھی فائدہ ہوگا۔

انجینئر (این ایچ آئی ڈی سی ایل) برجیش والیا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ٹنل کا کام مکمل ہو چکا ہے اور 15 ستمبر تک اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے گگن گیر سے سونہ مرگ تک پہنچنے میں آدھے گھنٹے کا سفر لگتا تھا، لیکن اب یہ سفر صرف 9 منٹ میں ہی طے ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 15 سال تک ٹنل کی دیکھ بھال کا کام تعمیراتی کمپنی کو ہی کرنا ہے اور پندرہ سال کے بعد ٹنل کو این ایچ آئی ڈی سی ایل کے سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرانسپورٹروں کو ٹنل پار کرنے کے لیے کوئی ٹول ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Z Morh Tunnel زیڈ مور ٹنل کو آخر کب کھولا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.