بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔اس واقعے کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت متاثر رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹریکٹر ایزاداروں کو لاد کر سرینگر سے گھر کی طرف جارہا تھا کہ مازہامہ فلے اوؤر پر اس کی ٹکر ایک ماروتی ویگن آر سے ہوئی جو مخالف سمت سے آ رہی تھی، یہ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ ٹریکٹر میں سوار ایزاداروں میں سے دو افراد فلے اوؤر سے نیچے گر گئے اور شدید زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایزادار سرینگر میں ایک مجلس میں شرکت کرنے گئے تھے اور مجلس ختم ہونے کے بعد اپنے گھر واقع اسکندر پورہ بیروہ واپس جارہے تھے جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:جموں، منی بس الٹنے سے 30مسافر زخمی -
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن ماگام کی ایک پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو کر کے تمام زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کروا دیا اور سڑک کو دوبارہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جو حادثے کی وجہ سے رک گئی تھی۔ بعدازاں اسکندر پورہ کا یہ نوجوان جس کی شناخت دانش علی میر کے طور پر ہوئی ہے، اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔