ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پٹن پلہالن آتشزدگی میں نوجوان جھلس کر ہلاک - محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی

Pattan Fire Incident پٹن پلہالن کے کھمبیار گاؤں میں آگ کی ایک واردات میں ایک 28 سالہ نوجوان جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ آگ کی اس واقعے میں دو رہائشی مکانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

youth-charred-to-death-in-fire-incident-at-baramulla-pattan
پٹن پلہالن آتشزدگی میں نوجوان جھلس کر ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 8:02 PM IST

بارہمولہ( جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پلہالن کھمبیار گاؤں میں دو رہایشی مکانوں میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے ایک 28 سالہ نوجوان جھلس کر ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق محمد رمضان ڈار کے گھر میں درمیانی شب آگ لگنے کی ایک واردات پیش آئی۔ آگ تقربیاً رات کے 2:00 بجے لگ گئی۔ آگ اتنی بھاینک تھی کہ آناً فاناً محمد اسد اللہ کے گھر تک پھیل گئی اور آگ نے دونوں رہائشی مکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

اس ضمن میں فائر سروس پٹن پلہلن پولیس چوکی کے پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو کر لیا گیا۔ملبہ ہٹانے کے دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے محمد رمضان ولد عادل احمد ڈار کی جلی ہوئی لاش برآمد کی اور اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ آگ کے اس واردات میں کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

وہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اگر وقت پر پہنچی، تو اتنا زیادہ نقصان نہیں ہوا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اس آگ کہ وجہ سے ایک نوجوان کو موت واقع ہوئی کیونکہ وہ شخص دوسری منزل پر سویا تھا اور مقامی لوگوں نے کافی کوشش کی تھی کہ اس کو بچانے کی لیکن بدقسمتی سے وہ بچ نہیں پایا۔

مزید پڑھیں: چین میں اسکول کے ہاسٹلری میں آگ لگنے سے 13 لوگوں کی موت

انہوں نے مزید کہا کہ جب فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی گاڑی موقع واردات پر پہنچی تو اس میں پانی کی کمی تھی اور اس سے آگ کو قابو کرنے میں کافی دشواری پیش آئی۔مقامی لوگوں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ سے آگ متاثرین کے لیے معقول معاوضہ کا مطالبہ کیا تاکہ سردی کے ان ایام میں انہیں مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.