ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ولر جھیل پر مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا گیا - World Migratory birds day - WORLD MIGRATORY BIRDS DAY

World Migratory Birds day 2024: ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع ولرجھیل میں مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقعے پر کنڈی رینج کامراج فاریسٹ ڈاویژن کی جانب سے لوگوں کے لیے بیداری پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ولر جھیل میں مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا گیا
ولر جھیل میں مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 8:37 PM IST

ولر جھیل میں مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا گیا (etv bharat)

بارہمولہ: مرکر کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع ولر جھیل میں دنیا بھر سے مہمان پرندوں کی آمد ہوتی ہے۔ کثیر تعداد میں سیاح بھی مہمان پرندوں کو دیکھنے کے لئے والر جھیل کا رخ کرتے ہیں۔

آج دنیا بھر کی طرح ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع ولرجھیل میں مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس میں ورلڈ مائیگریٹری برڈ ڈے کے موقعے پر کنڈی رینج کامراج فاریسٹ ڈویژن سوپور نے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا۔

دراصل World Migratory day مئی کے دوسرے ہفتے میں منایا جاتا ہے اور اس سال اس دن کا تھیم (Importance Of insects for Migratory birds) تھا اور اس دوران آج کے اس پروگرام میں وٹلب سوپور کے مقامی اسکول کے بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں شمولیت کرنے کو کہا گیا اور جانکاری دی گئی۔

اس دوران رینج افسر رییس احمد نے کہا کہ ہم نے آج وٹلب سوپور میں بچوں اور ماہی گیروں کو اہم جانکاری دی کہ ہم ان مہمان پرندوں کے تحفظ کے لیے کیا کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ اگر ہم جھیل وولر کی بات کرے تو ہر سال دنیا کے مختلف علاقوں سے مہمان پرندے اس وولر چھیل میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ولر جھیل میں شکارہ چلانے کی اجازت

ان کا کہنا ہے کہ ان کا آنا نومبر شروع ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہ مارچ تک واپس چلے جاتے ہے۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ان کے نحفظ کے لیے کام کرے اور اس تناظر میں ہم لگاتار ولر کے ارد گرد اس قسم کے پروگرام کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.