سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جہاں ایک طرف ایک دہائی کے بعد اسمبلی انتخابات کا عمل تین مرحلوں میں گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ سے يكم اکتوبر تک منعقد کیا گیا وہین آج خطے میں 28 کاؤنٹنگ مراکز میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
جہاں ابھی تک کے رحجانات ہیں اس میں نیشنل کانگریس 47 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی 28 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، اور پیپلز ڈیوکریٹک پارٹی 5 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں دوسری جانب کشمیر کے سرینگر میں ان جماعتوں کے دفاتر پر جشن کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اگر چہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے دفاتر خاموش نظر آ رہے ہیں کیونکہ تمام امیدوار اور پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کاؤنٹنگ مراکز پر ہیں۔ لیکن جماعتوں کی جانب سے جشن کی تمام تیاریاں کی گئی ہے۔ کانگریس کے دفتر کو سجایا گیا ہے، پی ڈی پی اور بی جے پی کے شامیانے بھی لگائے گئے ہیں۔ نیشنل کافرنس کے دفتر میں بھی کارکنان اور امیدواروں کی لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ان تمام جماعتوں کے نمائندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کر کرتے ہوئے اپنی جیت کی امید ظاہر کی اور ساتھ ہی جموں و کشمیر میں سرکار بنانے کا دعویٰ کیا۔