ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر سے عسکریت پسندی کے خاتمے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا: ایل جی منوج سنہا - Wont rest till root out Militants - WONT REST TILL ROOT OUT MILITANTS

Won't rest till we root out Militants جموں و کشمیر کے ریاسی میں ہوئے عسکریت پسندوں کے حملہ رپ ایل جی منوج سنہا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کے خاتمہ تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 7:09 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یو ٹی کے لوگوں کو پرسکون رہنا چاہئے کیونکہ انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز اس وقت تک چین سے بھیٹے گی جب تک نہ وہ دہشت گردی اور اس کے حامیوں کو جموں و کشمیر کی سرزمین سے ختم نہیں کریں گے۔ ان باتوں کا اظہار منوج سنہا نے ٹیگور ہال سرینگر میں جموں و کشمیر آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز کے زیراہتمام منعقدہ فوک فیسٹیول سے خطاب کے دوران کیا۔

جموں و کشمیر سے عسکریت پسندی کے خاتمے تک چین سےنہیں بیٹھوں گا: ایل جی منوج سنہا (Etv Bharat)

انہوں نے حالیہ ریاسی حملے جس میں نو افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے تھے پر کہا کہ میں اس حملے پر لوگوں میں کافی غصے پایا جارہا ہے۔تاہم جموں وکشمیر کے لوگوں کو پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں پر بھروسہ اور اطمعنان رکھنا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں غصہ پایا جانا فطری امر ہے۔ لیکن عوام کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کی عظیم بہادری، حوصلے اور ذہانت پر اعتماد ہونا چاہیے۔ انتظامیہ جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی اور اس کے حامیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔
ایل جی نےمزید فنکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ فن کی مختلف شکلوں کو انجام دیتے ہوئے دہشت گردی اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ 10 جون کو جموں کے ریاسی ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بس کے ڈرائیور سمیت 9 یاتریوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 33 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے شردھالوں تھے۔
بتا دیں کہ آج یعنی 12 جون کو کٹھوعہ میں ایک اور تصادم میں دو غیر ملکی عسکریت پسند اور ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے ۔یہ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان یہ تصادم 11 جون کی شام کو شروع ہوا اجو کہ 12 جون کی دوپہر تک جاری رہا۔ اس دوران ہلاک کئے گئے عسکریت پسندوں کے قنضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود، امریکی ساختہ ایم فور کاربائن، اور دستی بم برآمد کئے گئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.